اقلیتوں کو حقوق کی لڑائی کیلئے کھڑے ہونے کا مشورہ - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

اقلیتوں کو حقوق کی لڑائی کیلئے کھڑے ہونے کا مشورہ - راہل گاندھی

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اڑیسہ کے شہر بھوبھنیشور میں آج اقلیتوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے حقوق کی لڑائی لڑنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوجائیں۔ کانگریس اس کاز کیلئے اقلیتوں کی حمایت کرتی رہے گی۔ اقلیتوں کے مختلف طبقات سے بھوبھنیشور میں بات چیت کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے۔ اقلیتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے حقوق کی لڑائی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔ کندھمال سے تعلق رکھنے اقلیتوں نے اس موقع پر راہول گاندھی سے یہ شکایت کی کہ ریاستی حکومت نے کندھمال فسادات کے دورن کچھ نہیں کیا اور خاموشی تماشائی بنی رہی۔ اس کے جواب میں راہول نے کہاکہ بیجو جنتادل حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے اور آپ لوگ خاموش ہیں۔ آپ نے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟ کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ اب عوام موجودہ سیاسی جماعتوں سے متنفر ہوگئے ہیں لہذا وقت آگیا ہے کہ عوام کو بااختیار بناتے ہوئے انہیں اقتدار میں اور سیاسی نظام میں بااختیار بنایا جائے۔ ایک اقلیتی لیڈر نے کہاکہ ریاستی حکومت اوڈیشہ میں اقلیتوں سے متعلق وزیراعظم کے پندرہ نکاتی پروگرام پر عمل آوری نہیں کررہی ہے۔ ایک اور اقلیتی لیڈر نے شکایت کی کہ اوڈیشہ کے سیاسی نظام میں اقلیتوں کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ اس کے جواب میں راہول نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے حقوق کی لڑائی لڑنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور اپنی آواز بلند کریں۔ راہول گاندھی دو روزہ دورہ پر اڑیسہ میں ہیں، جہاں مختلف شہروں میں انہوں نے ریالیوں سے خطاب کیا۔ اقلیتی طبقات سے بند دروازے میں انہوں نے ملاقات بھی کی۔ سرکاری گیسٹ ہاوس پر اخبارات اور نیوز ایجنسیوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ راہول گاندھی سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم، عیسائی، سکھ اور بدھ طبقہ کے قائدین شامل تھے۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر راہول گاندھی اقلیتوں پر توجہ مرکوزکئے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جین طبقہ کو اقلیتی درجہ دینے کی سفارش کی تھی، جسے مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ جب راہول گاندھی اوڈیشہ کے اقلیتوں سے بندہ کمرہ میں ملاقات کررہے تھے اس وقت میڈیا کے نمائندوں کو اندر داخل ہونے کی اجات نہیں دی گئی۔ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایاکہ راہول گاندھی ہرگز نہیں چاہتے تھے کہ اقلیتوں ک ے ساتھ رازداری میں کی گئی بات چیت کا افشاء ہوجائے۔

Rahul Gandhi to Dalits: Stand up and fight for your rights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں