بنک یونینوں کی آج سے دو روزہ ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

بنک یونینوں کی آج سے دو روزہ ہڑتال

ملک بھر میں بینک یونینیں پیر سے دو روزہ ہڑتال شروع کررہی ہیں جس سے عو امی شعبہ کے بینکوں کا کام کاج مفلوج ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ بینک ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ ہڑتال منظم کی جارہی ہے۔ چیف لیبر کمشنر کے ساتھ یونین عہدیداروں کا ایک اجلاس 6فروری کو منعقد ہوا جس میں تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کی پیشکش کو یونینوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا نتیجہ میں ملک گیر ہڑتال کو روکنے میں حکومت ناکام ہوگئی۔ یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونینس (یو ایف بی یو) کے کنویر ایم وی مرلی نے کہاکہ بات چیت غیر مختتم رہی جس کے بعد یو ایف بی یو نے 10فروری سے 2روزہ ملک گیر ہڑتال منظم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے بشمول ملک کے تمام بینکوں نے پہلے ہی اپنے گاہکوں کو آگاہ کردیا تھا کہ ہڑتال کے سبب انہیں دشواریوں کا سامنا ہوسکتاہے۔ تاہم خانگی بینک جیسے آئی سی آئی سی آئی، ایچ ڈی ایف سی اور ایکسس بینک توقع ہے کہ معمول کے مطابق کام کریں گے۔ ایس بی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ کل ہند انجمن عہدیداران اسٹیٹ بینک اور کل ہند ملازمین میں وفاق ایس بی آئی بھی اس ہڑتال میں حصہ لیں گے۔ نیشنل آرگنائزیشن آف بینک ورکرس کے جنرل سکریٹری اشوینی رانا نے کہاکہ بینک انتظامیہ کی جانب سے کی گئی پیشکش مہنگائی سے مناسبت نہیں رکھتی اس لئے ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

Bank unions to go on two-day strike from Monday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں