نتیش کے فیڈرل فرنٹ میں تر نمول کانگریس موجود نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

نتیش کے فیڈرل فرنٹ میں تر نمول کانگریس موجود نہیں

کولکاتا
(ایس این بی )
ترنمول کانگریس بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں مجوزہ وفاتی فرنٹ میں شامل نہیں ہوگی ، بلکہ بہار میں ترنمول کانگریس اکیلے الیکشن لڑے گی ۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل رائے نے بتایا کہ ان کی پارٹی نتیش کے مجوزہ فیڈرل فرنٹ میں شامل نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی حالت بہار میں ٹھیک نہیں ہے ان کی حالت خراب ہے اس کے سبب وہ جلد بازی میں ہیں اور بائیں بازو کی پارٹیوں (سی پی آئی ایم ) سے بات چیت کر رہے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ نتیش کمار نے کانگریس اور بی جے پی کے متبادل کے کے طور پر غیر کانگریس اور غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کو ملا کر ایک وفاتی فرنٹ کے قیام کی بات کہی ہے وہیں ،ترنمول کانگریس بھی قومی سطح پر غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی جماعتوں کے متحد ہونے کی بات کررہی ہے ۔، حالانکہ ترنمول نے صاف کردیا ہے کہ وہ بنگال میں اکیلے الیکشن لڑے گی بہار میں لوک سبھا انتخابات لڑنے کے بارے میں پوچھے جانے پر مکل رائے کہا کہ ترنمول کانگریس بہار میں اکیلے الیکشن لڑے گی پارٹیوں سے تال میل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ انتخابات کے بعد ہی لیا جائے گا ۔ سیاسی پارٹی کے ساتھ تال میل نہیں کرے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں انتخابی کامیابی کے بعد ترنمول کانگریس اب قومی پر توسیع کی حکمت عملی بنارہی ہے ۔ اس کے پیش نظر ہی مختلف ریاستوں سے انتخاب لڑنے کے منصوبے بنائے گئے ہیں ۔ جھار کھنڈ کے سلسلے میں پوچھے جانے پر مکل رائے نے کہا کہ ترنمول کانگریس جھارکھنڈ میں بھی انتخاب لڑے گی انتخاب کے سابق دیگر پارٹیوں کے ساتھ تال میل کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہم خیال ۔غیر بی جے پی اور غیر کانگریس سیاسی جماعتوں کے ساتھ ابتدائی سطح پر بات چیت بھی ہوئی ہے ، اگر چہ مکل رائے نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ کس سیاسی پارٹی کے ساتھ تال میل کیلئے بات چیت چل رہی ہے ، لیکن انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں ترنمول جھارکھنڈ سے انتخاب لڑے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں