پرانے شہر کی خبریں - old city news 04 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

پرانے شہر کی خبریں - old city news 04 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-04

(منصف نیوز بیورو)
چیف سکریٹری آندھراپردیش پی کے مو ہنتی نے آج اقلیتی امور کا جا ئزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہد ایت دی کہ وہ موجودہ اسکیمات کی عمل آوری پر خصوصی توجہ مر کوز کریں۔ اب جبکہ جا ریہ مالی سال قریب الختم ہے اور انتخابات قریب آرہے ہیں ان حالات میں نئی اسکیمات کا نٖٖفاذ ممکن نہیں ہے۔ سکریٹریٹ میں آج شام منعقدہ محکمہ اقلیتی بہبود کے جائزہ اجلاس میں چیف سکریٹری کے علاوہ اسپیشل سکریٹری سید عمر جلیل، منیجنگ ڈائرکٹر مائناریٹی فینانس کارپوریشن و سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور، کمشنر وقف سروے مرزا حسن علی بیگ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ ایم اے حمید، اسپیشل آفیسر آن ڈیوٹی محمد فائق اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جاریہ سال مختص کردہ1027 کروڑ کے بجٹ سے استفادہ کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہیں بتایا گیا کہ 1027کروڑ کے منجملہ تاحال 674 کروڑ بجٹ جاری کیا گیا۔ جس میں 419 کروڑ روپیہ مختلف اسکیمات پر خرچ کئے گئے۔ بعض محکمہ جات کو بجٹ کی دو اقساط اور بعض کو 3 اقسام جاری کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسپیشل سکریٹری نے چیف سکریٹری کو بتایاکہ محکمہ اقلیتی بہبود کے مختلف شعبوں میں کئی جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ آؤٹ سورسنگ یا پھر ڈیپوٹیشن پر ملازمین کی خدمات حاصل کرتے ہوئے کام چلایا جارہا ہے۔ چنانچہ مخلوعہ جائیدادوں پر مستقل تقررات بے حد ضروری ہید۔ چنانچہ چیف سکریٹری نے اس سلسلہ میں فائل بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضوں سے متعلق چیف سکریٹری نے کہاکہ ناجائز قبضے بہت ہیں۔ انہیں روکنے کیلئے ضروری اصلاحات لائے جائیں بالخصوص وقف ریکارڈ کو مکمل طورپر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ وقف بورڈ، مائناریٹی فینانس کارپوریشن، اردو اکیڈیمی اور حج کمیٹی میں کئی جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ جس کی وجہہ سے فلاحی اسکیمات پر عمل آوری اور وقف جائیدادوں پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

(پریس نوٹ)
عام آدمی پارٹی کی جانب سے حلقہ اسمبلی ملک پیٹ میں رکنیت سازی کی گئی۔ نلگنڈہ چوراہا بس اسٹاپ پر صبح 11بجے رکنیت سازی شروع کی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا اژدھام جمع ہوگیا اور لوک رکن بننے کیلئے بے چین دیکھے گئے۔ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ میں رکنیت سازی مہم ماہ فروری کے آخری تک جاری رہے گی جو عام چوراہوں پر کی جائے گی۔ اس کے بعد گھر گھر ممبر شپ جاری رہے گی۔ اس رکنیت سازی مہم میں حصہ لینے والوں میں رشید الدین رشید، سید عبدالمصور، ریاست علی خان، مرزا احمد بیگ، سید رافع، زاہد، سید کاظم، عرفان، عادل، قادرپاشاہ اور محمد ےٰسین شامل تھے۔

(پریس نوٹ)
شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کی جانب سے 5؍فروری 11بجے دن نیو سمینار ہال آرٹس کالج جامعہ عثمانیہ میں اولین بلقیس بیگم وقف یادگار خطبہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس خطبہ میں سابق صدر شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی اور دلی اردو اکاڈمی کے سابق صدرنشین پروفیسر صادق بیسویں صدی کا اردو منظر نامہ، جامعہ عثمانیہ کے تناظر میں کے زیر عنوان اظہار خیال کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ستیہ نارائنا وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی نے شرکت سے اتفاق کرلیاہے۔ اس وقف شدہ خطبہ کی صدارت پروفیسر مکیش سنکا سالا پرنسپل آرٹس کالج انجام دیں گے۔ پروفیسر عطیہ سلطانہ صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ نے ادیب دوستوں سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔ ڈاکٹر عبدالمعید جاوید شکریہ ادا کریں گے۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں