آسنسول۔
(ایس این بی)
مرکزی حکومت کی سروشکشا مہم کے بعد مرکزی حکومت کے شعبہ افروغ انسانی وسائل کے زیر اہتمام اب ہائر سیکنڈری کے بعد تعلیم منقطع کرنے والے پسماندہ اور غریب طلبہ کو تعلیم اور روزگار سے جوڑنے کی مہم شروع کی ہے اور بردوان ضلع اور بردوان یونیورسٹی کے 135 کالجوں میں سے آسنسول کے بنواری لال بھلوٹیا کالج (بی بی کالج) کا انتحاب کیا گیا ہے اور آئندہ 8فروری کو آسنسول بی بی کالج میں کمیونٹی کالج کے نام سے اس کا افتتاح ریاستی وزیر زراعت ملئے گھٹک و مئیر آسنسول میونسپل کارپوریشن تاپس بنرجی کریں گے۔ اس کی تفصیلی جانکاری آسنسول بی بی کالج میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پرنسپل ڈاکٹر املیش چٹرجی اور ڈاکٹر نذر الحق‘ ڈاکٹر سنجے منڈل اور ترنمول چھاتر پریشد کے لیڈران نے دی۔ پرنسپل ڈاکٹر املیش منڈل نے بتایاکہ 8فروری کو اس کا افتتاح ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ داخلہ شروع ہوگا۔ 60 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ مارچ کے پہلے ہفتہ سے تعلیم شروع ہوگی۔ پرنسپل ڈاکٹر املیش نے بتایا کہ فی الوقت دو کورس کا آغاز ہوگا جن میں بیسٹ کمرشیل پریکٹس کا 3سالہ کورس مساوی گریجویشن ہوگا اور دوسرا آرگنائزڈ فارمنگ اینڈ فوڈ پروسیسنگ کا 3سالہ کورس ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ مرکزی حکومت کے اس منصوبہ کے تحت ہائر سکینڈری کے بعد مالی تنگی سے عاجز آکر یا پھر کسی دوسری وجہہ سے تعلیمی سلسلہ منقطع کرنے والے امیدواروں کیلئے یہ ایک سنہرا موقع ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ فی الوقت مذکورہ دو سبجیکٹ کے ذریعہ ہی کمیونٹی کالج کا آغاز کیا جارہا ہے اور پھر آہستہ آہستہ دوسرے مضامین اور پروفیشنل کورس تین سالہ کا آغاز ہوگا جس کو حاصل کرکے بے روزگار نوجوان لڑکے لڑکیاں جہاں ایک طرف اپنی تعلیمی استعداد کو بڑھائیں گے وہیں اس کورس کے حصول کے بعد خود کفیل بھی ہوپائیں گے اور روزگار کے حصول میں ہی ان کی یہ تعلیم صرف معاون نہیں ہوگی بلکہ مرکزی حکومت کی متعدد اسکیموں کے تحت دوسرے بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کراسکیں گے۔
2014-02-07
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں