تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت سے منظوری متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-07

تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت سے منظوری متوقع

حیدرآباد
(منصف نیوز بیورو)
سابق رکن پارلیمنٹ ورکن ٹی آر ایس بیورو جی ونود نے تو قع کا اظہار کیا کہ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے جاریہ اجلاس میں علیحدہ تلنگانہ کا بل زبردست اکثریت سے منظور ہوجائے گا ۔جی ونود نے آج تلنگانہ بھون میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مرکزی قائد اپوزیشنبی جے پی سشما سوراج نے علیحدہ تلنگانہ کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ راشٹر یہ لوک دل،لوک جن شکتی ،جنتا دل یونیشلسٹ کانگریس پارٹی ،سی پی آئی دیگر جماعتوں کے قائدین نے بھی پارلیمنٹ میں علیحدہ تلنگانہ بل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔ جی ونود نے سیما آندھرا کے اراکین پارلیمنٹ اور مرکزی وزراء سے درخواست کی کہ وہ چھوٹے اور بڑے بھائی کی طرح الگ ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ انہوں نے سیما آندھرا کے قائدین سے درخواست کی کہ پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے تقسیم ریاست بل کی تائید کریں ۔ دیگر سیاسی جماعتوں سے انہوں نے کہا سیماآندھرا کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ غیر ضروری طور پر راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی روکنے پوڈیم کے قریب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے اسمبلی میں تقسیم کے مسودہ بل پر مباحث مکمل نہ کر کے انہوں نے اسپیکر اسمبلی این منوہر کو اس بل کو مسترد کرنے کی قرار داد منظور کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ جس پر اسپیکر اسمبلی نے ندائی ووٹوں سے ریاست کی تقسیم کے مسودہ بل کے خلاف قرار داد منظور کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ دستور کے آرٹیکل 3کے تحت مرکزی حکومت کو علیحدہ تلنگانہ ریاست قائم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت کے مخالف تلنگانہ رویہ سے علیحدہ تلنگانہ کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیما آندھرا کے تلگو اخبارات اور ٹی وی چینلز کی خبروں میں علیحدہ تلنگانہ ریاست کے خلاف گمراہ کن پروپگنڈہ کیا جارہا ہے ۔ ان کے گمراہ کن پروپگنڈے سے ریاست کی تقسیم میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں