مسجد نبوی کے زائرین کے لیے مدینہ میں خصوصی ادارہ کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-14

مسجد نبوی کے زائرین کے لیے مدینہ میں خصوصی ادارہ کا قیام

مسجد نبوی شریف کے زائرین کے لیے مدینہ منورہ میں خصوصی ادارہ قائم کر دیا گیا ہے جو کہ زائرین کو معیاری خدمات فراہم کرے گا۔ انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا۔ مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے اس ادارہ کے قیام کا فیصلہ صادر کر دیا۔ یہ ادارہ نائب سربراہ برائے امور مسجد نبوی شیخ عبدالعزیز الفالح سے براہ راست مربوط ہوگا۔ ادارے کے عملہ کو تربیتی کورس کرایا جائے گا۔

special organization in medina for Prophet's Mosque visitors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں