ریلوے بجٹ میں بنگال کی لوکل ٹرینوں پر کوئی توجہ نہیں ہوئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-14

ریلوے بجٹ میں بنگال کی لوکل ٹرینوں پر کوئی توجہ نہیں ہوئی

ریل بجٹ میں بنگال کو12ٹرینوں کاملناخوشی کی بات ہوسکتی ہے لیکن اس میں لوکل ٹرینوں کے مسافروں کے لیے راحت کاکوئی سامان نہیں ہے جوروزانہ جان ہتھیلی پرلے کراپنی روزی روٹی کے سلسلے میں ان کے ذریعہ سفرکرنے پرمجبورہیں۔سچ پوچھاجائے تومشرقی ریلوے کے تحت واقع ہوڑہ اورسیالدسیکشن میں چلنے والی لوکل ٹرینوں کے مسافروں کاکوئی پرسان حال نہیں۔واقعہ یہ ہے کہ ہوڑہ سیکشن کے یومیہ مسافروں کے مقابلے میں سیالدہ سیکشن کے مسافروں کوزیادہ پرنشانیاں جھیلناپڑتی ہیں۔اس سیکشن میں ٹرینوں کالیٹ سے چلنااب روزمرہ کامعمول بن گیاہے۔حالیہ دنوں میں تواس سیکشن کی حالت بدسے بدترہوگئی جب پے درپے مسافروں کومختلف قسم کی پریشانیوں سے دوچارہوناپڑا۔کبھی11گھنٹے تک احتجاج اوردھرنے کے سبب ٹرینیں بندہوجاتی ہیں توکبھی کسی ٹرین کی ایک نہیں بلکہ چھ چھ بوگیاں پٹری سے اترجاتی ہیں۔اس سیکشن میں ریل کی پٹریوں پردراڑپڑنے سے ہروقت حادثے کاخدشہ لگارہتاہے۔دودن پہلے آگرپاڑکاواقعہ بھی حیرت انگیزہے جب پلیٹ فارم پرکھڑاایک مسافرتیزرفتاٹرین کی وجہ سے پٹری سے لوہے کاپتراڑکرلگنے سے ہلاک ہوجاتاہے۔ان سب کے باجودریل انتظامیہ خواب خرگوش میں مبتلارہتی ہے۔اکثررات کوٹرینوں کے تاخیرسے چلنے کی وجہ سے مسافروں کوگھرپہنچے میں بہت دیرہوجاتی ہے۔کچھ مسافروں کوتواکثراسٹیشن پرہی رات گزارنی پڑتی ہے اورپھردوسری صبح ڈیوٹی کیلئے نکل جاناپڑتاہے۔محکمہ ریل کوچاہئے کہ وہ سب سے پہلے ٹرینوں کوان کے وقت پرروانہ کرنے کی سختی سے کوشش کرے تاکہ دوردرازکے مسافر وقت پراپنے گھرپہنچ جائیں۔سیاسی پس منظرمیںیہاں اسٹیشنوں کی جدت کاری ہورہی ہے اورطرح طرح کی نام نہادسہولتیں مہیاکرائی جارہی ہیں لیکن جوکام کرنے کاہے اسے نہیں کیاجاتا،کچھ اسٹیشنوں پرتومسافروں کیلئے کوئی جدیدسہولت نہیں ہے اورکچھ اسٹیشن ہیں جہاں ساری سہولتیں موجودرہنے کے باوجودنئی سہولتوں کی راہ بنائی جارہی ہیں۔کاش بجٹ میں لوکل ٹرینوں کووقت پرچلانے کاکوئی انتظام کیاجاتا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں