آل الشیخ نے اپنے اس دورہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت مملکت سعودی عرب اور ہندوستان کے مسلمانوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔ ہندوستان میں مسلمانوں کی خدمت کرنے والی درسگاہوں اور اداروں کو تقویت پہنچے گی۔ اسلامی دعوت کو درپیش مسائل پر مشاورت اور تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی اداروں کے درمیان اسلامی اخوت کی پابندی لازمی ہے۔ ہمیں اس کا اہتمام کر کے تفرقہ کے کوشاں دشمنان اسلام کو مایوس کرنا ہے۔
Minister of Islamic Affairs, Endowments, Call and Guidance Sheikh Saleh bin Abdulaziz bin Mohammed Al Al-Sheikh visit to India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں