13/فروری ممبئی ایس۔این۔بی
ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے کے ملزمین کواپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے دفاعی گواہان کوعدالت میں طلب کیے جانے کی درخواست ہائی کورٹ میں ردکیے جانے کے خلاف ملزمین کومفت قانونی امدادفراہم کرنے والی تنظیم جمعیتہ علماء(ارشدمدنی)نے سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کیاہے اوراس سلسلہ میں جمعیتہ کے وکلاء دہلی میں سینئروکلاء سے مشورہ کررہے ہیں۔یہ باتیں آج یہاں لیگل سیل کے سکریٹری گلزاراعظمی نے بتائیں۔انہوں نے کہاکہ جمعیتہ کے دووکلاء عبدالوہاب خان اورشریف شیخ فی الوقت قومی راجدھانی دہلی میں خیمہ زن ہیں اوروہ مختلف سینئروکلاء سے اس معاملے پرمشورہ کرکے مستقبل کالائحہ عمل تیارکررہے ہیں نیزامیدکی جارہی ہے کہ ملزمین کے دفاع کیلئے سپریم کورٹ میں سابق سالیسٹرجنرل امریندرشرن،ایڈوکیٹ یوگ موییت چودھری،ایڈوکیٹ نتیاراماکرشنن،ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان اورایڈوکیٹ شریف شیخ پیروی کریں گے۔گلزاراعظمی نے مزیدکہاکہ گذشتہ دنوں بامبے ہائی کورٹ نے جمعیتہ کی جانب سے ملزمین کی ایماء پرداخل کی گئی اس عرضہ اشت کومستردکردیاتھاجس میں ملزمین نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے دفاعی گواہان کوخصوصی عدالت کے روبروطلب کیے جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ یہ ثابت کرسکے کہ ان دھماکوں سے ان کاکوئی تعلق ہی نہیں تھانیزدھماکوں کے وقت وہ دھماکوں کے مقامات پرموجودہی نہیں تھے جیساکہ استغاثہ نے دعوی کیاہے کہ ملزمین دھماکوں کے وقت دھماکوں کے مقامات پرتھے اوران تمام کاایک دوسرے سے فون پررابطہ قائم تھا۔دفاعی گواہان میں میں ایک مجسٹریٹ بھی شامل ہے جس نے پولیس کی جانب سے حاصل کیے گئے اقبالیہ بیانات کی تصدیق کی تھی اوریہ کہاتھاکہ پولیس کی جانب سے درج کیاگیاملزمین کابیان ان کی خواہشات کے مطابق تھااورتین ڈپٹی کمشنربھی شامل ہیں جنہوں نے مبینہ طورپرملزمین کی جانب سے دیے گئے اقبالیہ بیان کااندراج کیاتھا۔گذشتہ دنوں ممبئی کی خصوصی عدالت کے جج وائی ڈی شندے نے اس معاملے میں جمعیتہ علماء کودس دنوں کے اندرسپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کی یہ کہہ کر مشروط اجازت دی تھی کہ اگردس دنوں کے اندراپیل دائرنہیں کی گئی توخصوصی عدالت مقدمہ کی سماعت روزبہ روزشروع کردے گی۔دفاع کے مطابق ملزمین صادق اسرارشیخ،عارف بدراورانصاربادشاہ نے متذکرہ ڈپٹی کمشنروں کے روبرو7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکوں کااعتراف جرم کیاتھالیکن اس کے باوجود مہاراشٹرانسداددہشت گرددستہ نے ملزمین کولوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے سے ڈسچارج کردیاتھاتیزاس معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق دفاع نے ملزم صادق اسرارشیخ سے جرح کی تھی مگراس نے عدالت میں دوران گواہی کسی بھی طرح کے اقبالیہ بیان دینے سے انکارکیاتھالہذااب دفاع کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ ان پولیس افسران سے جرح کرے جنہوں نے مبینہ طورپرملزم صادق کااقبالیہ بیان درج کیاتھااوراس مجسٹریٹ سے سوالات کرے جس نے صادق کااقبالیہ بیان کی تصدیق کی تھی تیزمبینہ اقبالیہ بیان کی نقول بھی خصوصی مکوکاعدالت کے ہمراہ بحیثیت ریکارڈپہلے سے موجودہیں۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں