پرانے شہر کی خبریں - old city news 20 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

پرانے شہر کی خبریں - old city news 20 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-20

(منصف نیوز بیورو)
مجلس بلدیہ عظیم تر حید رآباد کا سال 2014-15کے لئے 4199کروڑ پر مشتمل بجٹ کو اسٹانڈنگ کمیٹی کی جانب سے منظوری دے دی گئی۔ توقع ہے کہ 24فروری کو منعقد شدنی جنرل باڈی اجلاس میں سالانہ بجٹ منظور کرلیا جائے گا۔ آج دفتر بلدیہ کے فیس ٹو فیس ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کمشنر بلدیہ سومیش کمار اور میئر حیدر آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے 300کر وڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ شہر کے قدیم علاقہ میں پانچ ایکر اراضی پر دس کروڑ کے مصارف سے امیوزمنٹ پارک تعمیر کیا جائے گا۔ اسپورٹس فیلوشپ کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے گئے جس کے تحت قومی سطح پر حیدر آباد سے نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کو ماہانہ پانچ ہزار روپے ریاستی سطح کے کھلاڑی کو ماہانہ دو ہزار روپے ، ضلع سطح کے کھلاڑی کو ماہانہ ایک ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ شہر میں مکانات کی نمبرنگ کے لئے 10کروڑ حصول روزگار میں مدد کے تحت تربیت فراہم کرنے 18کروڑ،اسکول اپروچ امپر ومنٹ کے لئے 11کروڑ، غرباء میں روزانہ (15,000افراد)کو رعایتی قیمت پر ( پانچ روپے ) ایک وقت کا کھانہ فراہم کرنے 18مراکز کی تعمیر کے لئے فخر ملت نامی اسکیم شروع کرنے 11کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر نائٹ شلٹرس کی تعمیر کے لئے 8کروڑ ، شہر کے مختلف مقامات پر پارکس کی تعمیر اور منیٹینس کے لئے 35کروڑ ، تالابوں کی نگہداشت اور تحفظ کے لئے 10کروڑ، اسٹیڈیمس اور سوئمنگ پولیس کی تعمیر کے لئے 50کروڑ ، مختلف زونس میں بلدی دفاتر کی تعمیر( 12زونس ) کے لئے 25کروڑ روپے، کامبر مہبنییو روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے 300کروڑ روپے، میر عالم تالاب کی خوبصوتی اور تحفظ کے لئے 25کروڑ ، آفس آٹومیشن کے لئے4.5کروڑ روپے، شفاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے400واٹر پلانٹس کے قیام کے لئے ( فی پلانٹ پانچ لاکھ روپے) 20کروڑ روپے، شہر کی مختلف شاہراوں پر گیٹ وے آف حیدر آباد کی تعمیر کے لئے 8.4کروڑ، ہریٹیج ٹورازم کو ریڈور کے لئے 30کروڑ ورپئے ، اختراعی پراجکٹس کے لئے 50کروڑ روپے، ہرٹییج کنندرویشن کے لئے 20کروڑ اور بلدی فنکشن ہالس کے لئے 36کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ میئر بلدیہ نے کہا کہ جائیداد ٹیکس میں اضافہ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس کے بر خلاف ان جائیدادوں کا جن کا ASSESSMENTنہیں ہوا ہے یا کم ٹیکس لیا جارہا ہے کا دوبارہASSESSMENTکرتے ہوئے مالی موقوف کو مستحکم کیا جائے گا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں