مسلمانوں کے بنیادی مسائل کا حل کانگریس کی ترجیحات میں شامل - احمد پٹیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

مسلمانوں کے بنیادی مسائل کا حل کانگریس کی ترجیحات میں شامل - احمد پٹیل

ہندوستانی مسلمانوں کے بنیادی مسائل کاحل کانگریس کی ترجیحات میں شامل ہیں اورسونیاگاندھی اس کے بارے میں کافی حساس ہیں۔یوپی اے حکومت کی دوسری میعادکی تکمیل کے مرحلے میں عام انتخابات سے عین قبل یہ دعوی کل یہاں کانگریس صدرسونیاگاندھی کے سیاسی مشیراحمدپٹیل نے علمائے کرام اورسرکردہ شخصیات کے ایک وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔کل ہند کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبے کے سابق چےئرمین عمران الرحمن قدوائی کی قیادت میں اسلامک پیس فاؤنڈیشن آف انڈیاکے وفد نے احمدپٹیل سے قومی سطح پرمسلمانوں کودرپیش مختلف مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔فاونڈیشن کے مطابق احمدپٹیل نے وفدسے کہاکہ کانگریس نے مسلمانوں کے مسائل کوحل کرنے کے سمت میں15نکاتی پروگرام سمیت کئی قدم اٹھائے ہیں جن سے ان کوفائدہ بھی پہنچاہے اوران کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔احمدپٹیل نے کہاکہ پارلیمانی الیکشن قریب ہے۔ایک طرف جہاں مختلف سیاسی پارٹیاں محض ووٹ حاصل کرنے کے لیے گمراہ کن نعروں اورجھوٹے وعدوں کے ساتھ میدان میںآگئی ہیں،وہیں ہندوتوکے نعرے کے ساتھ نفرت کی فضاقائم کی جارہی ہے،جس کی وجہ سے ملک کاسیکولرکردارمجروح ہورہاہے۔فاؤنڈیشن کے قومی جنرل سکریٹری سیدمولاناطارق انورقاسمی نے اس موقع پرکہاکہ مسلمانوں سمیت تمام سیکولرذہنیت کے لوگوں کافرض ہے کہ کسی بھی حال میں فرقہ پرستوں کواقتدارپرقبضہ نہ کرنے دیں،کیونکہ فرقہ پرست طاقتیں صرف اقتدارپرہی قبضہ نہیں کرتیں بلکہ تمام نظام اورشعبے میں فرقہ پرستی کازہربھردیتی ہیں۔انہوں نے عرضداشت میں بعض ایسے مسلم مسائل کی طرف خاص توجہ دلائی جن سے سب سے زیادہ ہندوستانی مسلمان متاثرہیں۔

Solution of muslim problems is priority of Congress -Ahmed Patel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں