2014 کے انتخابات میں ممتا کیلئے انتخابی مہم چلانے انا ہزارے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

2014 کے انتخابات میں ممتا کیلئے انتخابی مہم چلانے انا ہزارے کا اعلان

گاندھیائی لیڈروسماجی کارکن اناہزارے نے آج اعلان کیاہے کہ وہ آئندہ لوک سبھاانتخابات میں ترنمول کانگریس کی لیڈراورچیف منسٹرمغربی بنگال ممتابنرجی کے لئے انتخابی مہم چلائیں گے۔اس سے قبل انہوں نے کہاتھاکہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کریں گے۔ہزارے نے بنرجی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میںیہ اعلان کیا۔ہزارے جب دہلی میں ترنمول کانگریس کے ہیڈکوارٹرپہنچے توممتابنرجی نے تین باران کے پیرچھوئے۔ہزارے نے کہاکہ ممتاجی سادہ زندگی بسرکررہی ہیں،وہ سرکاری اوربنگلہ استعمال نہیں کررہی ہیں اورنہ ہی تنخواہ لے رہی ہیں،آج ایساکون کرتاہے۔ملک کوایسے ہی لیڈروں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ میں نے مغربی بنگال کی چیف منسٹرکودیگرسیاسی جماعتوں کی طرح اپنے17نکاتی چارٹرکونافذکرنے کے لئے ایک مکتوب تحریرکیاتھاجس پرممتابنرجی نے اتفاق کیا کے تئیں ان ک نظریہ کااحترام کرتے ہیں۔ممتابنرجی کواناہزارے کی تائیدایسے وقت سامنے آئی ہے جبکہ سیاسی جماعت قائم کرنے کے مسئلہ پرہی انہوں نے اپنے دیرینہ ساتھی کجریوال کواُس وقت بھی تنقیدکانشانہ بنایاتھا جب انہوں نے سرکاری بنگلہ حاصل کرلیاتھا۔ہزارے نے کہاکہ چیف منسٹرکی حیثیت سے ممتابنرجی پرتعیش زندگی نہیں گذاررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کوآج ایسی قربانیوں کی ضرورت ہے اس کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا۔اناہزارے نے کالادھن ملک میں واپس لانے اوراس سے انسدادغربت پروگراموں کوشروع کرنے کامشورہ دیا۔اُن سے جب یہ پوچھاگیاکہ کیاوہ کجریوال اوربی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوارنریندرمودی کی مخالفت کرتے ہیں توانہوں نے جواب دیاکہ وہ نہ تومخالفت کرتے ہیں اورنہ ہی تائیدکرتے ہیں۔اناہزارے نے اعلان کیاکہ2014ء میں دیدی جہاں بھی اپنے امیدوارکھراکرے گی میں وہاں اُن کے لئے مہم چلاؤں گا۔ترنمول کانگریس کی حکومت کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حصول اراضی جیسے مسائل پراُن کے اختلافات ہیں لیکن اس مسئلہ پربات کی جاسکتی ہے۔ممتابنرجی نے اس موقع پرپیش قیاسی کی کہ لوک سبھاانتخابات میں کانگریس کو60اوربی جے پی کو150نشستیں حاصل ہوں گے۔جب اخباری نمائندوں نے اُن سے پوچھاکہ کیاوہ100نشستیں حاصل کرنے کانشانہ رکھتی ہیں توممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال میں42نشستیں ہیں اس کے علاوہ اُن کی پارٹی آسام،تریپورہ،اروناچل پردیش اورمنی پورکے علاوہ شمالی اورجنوبی ہندوستان کے چندحلقوں پربھی اپنے امیدوارکھڑے کرے گی۔ممتابنرجی نے کہاکہ وہ آئندہ انتخابات میں نہ تویوپی اے کی تائیدکریں گی اورنہ این ڈی اے کی۔ایک اورسوال کے جواب میں ممتابنرجی نے کہاکہ یہ دورپوسٹ پیڈکاہے پری پیڈکانہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی مجبوریاں ہیں۔جمہوریت ہی وزارت عظمی کے امیدوارکافیصلہ کرے گی آپ یاہم نہیں۔ایک اورسوال کے جواب میں ممتابنرجی کاکہناتھاکہ کام ریاستیں کررہی ہیں مرکزکی جانب سے کیاہورہاہے۔چیف منسٹرآندھراپردیش کرن کمارریڈی کے استعفی پرانہوں نے کہاکہ یہ اچھانہیں ہوا۔مرکزی حکومت کی پالیسی کوبہتربنانے کی ضرورت ہے۔

Anna Hazare to campaign for Mamata Banerjee; says no question of supporting Arvind Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں