پرانے شہر کی خبریں - old city news 16 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

پرانے شہر کی خبریں - old city news 16 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-16

اعتماد نیوز
بیرسٹراسدالدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی ہدایت پرجناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس وایم ایل اے چارمینار نے آج بلدی ڈیویژن پرانا پل اور بلدی ڈیویژن حسینی علم میں بلدی، برقی ،آبرسانی عہدیداروں کے ساتھ دورہ کرکے عوام سے ملاقات کی اورمسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ پرانا پل ڈیویژن کے دورہ میں مسٹر سونم راج موہن نمائندہ کارپوریٹر(مجلس) بھی شامل تھے۔ یہ دورہ حسینی علم پی ایس سے درزی گلی، سوکھی میر کمان ،اویسی پارک کیاگیا۔درزی گلی میں بیرسٹراسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس کی ہدایت پر نمائندگی کرکے سی سی روڈ منظور کروائی گئی تھی جو ٹنڈر مرحلہ میں ہے۔ برقی لائن کے تار جن سے خطرہ ہے کیبل ڈالنے کی رکن اسمبلی چارمینار نے سریش AEٹرانسکو کوہدایت دی۔ انہوں نے ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی درسگی کی ہدایت بھی دی۔ سوکھی میر کمان علاقہ میں سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا جس کا رکن اسمبلی نے معائنہ کیا اورکہاکہ کام ادھورا ہونے سے عوام کومشکلات ہورہی ہے ۔ وہ کمشنر سومیش کمار سے نمائندگی کریں گے کہ کام مکمل کیا جائے او رلاپرواہ کنٹراکٹر کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔ اس علاقہ کے بورویل کی مرمت کرنے کی جناب سید احمد پاشاہ قادری نے واٹر سپلائی بورڈ عہدیدارکو ہدایت دی۔ درگاہ حضرت بوڑ کی بی صاحبہؒ کے پاس واقع اویسی پارک کو ترقی دینے کے کاموں کے سلسلہ میں وہ ایڈیشنل کمشنر بلدیہ سے نمائندگی کریں گے۔اس دورہ میں مسرس آنند نائیک ڈپٹی جنرل منیجر واٹر سپلائی وسیوریج بورڈ ،پرکاشم ڈپٹی ای ای بلدیہ، گنیش اے ای بلدیہ،سریش اے ای ٹرانسکو،وجئے سرینواس انجینئر، اسٹریٹ لائٹس کے علاوہ ابتدائی مجالس کے عہدیدار وکارکنان ساتھ تھے جن میں محمد جہانگیر، عبدالرحیم، عبدالحکیم، محمد جنیف، محمد مقبول، کے سرینواس اور پروموجین شامل ہیں۔ جناب سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی چارمینار نے حسینی علم بلدی ڈیویژن کے علاقہ حویلی منجلی بیگم کا دورہ کیا اور23لاکھ روپئے لاگت کی روڈ کے کام کا افتتاح کیا۔ جناب میر ذوالفقار علی کارپویٹر(مجلس)حسینی علم وسابق میئر بھی ساتھ تھے۔ نقیب ملت بیرسٹراسدالدین اویسی کی ہدایت پر حویلی منجلی بیگم میں NP2پائپ لائن او رسیورلائن کے علاوہ ٹرلائن کا کام ہوا۔ اندرون منجلی بیگم حویلی روڈ کی تعمیر مکمل ہوگئی باقی کام کا آج افتتاح ہوا۔ زیر زمین کامو ں کو عرصہ قبل مکمل کردیاگیا۔ جناب میر ذوالقار علی نے اپنے کارپوریٹر بجٹ سے واٹر لائن تنصیب کروائی ۔ برقی ٹرانسفارمر ،دیگر مینٹینس کے کام باقی ہیں ۔ باقی کاموں کی تکمیل پراہلیان منجلی بیگم عرصہ دراز تک استفادہ کرسکتے ہیں۔

یواین آئی
حیدرآباد میٹرو ریل(ایچ ایم آر) کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے آج کہاکہ 12کیلومیٹر طویل میاں پور تا ایس آر نگر میٹرو ریل پراجکٹ کا مرحلہ دو م آئندہ سال15اگست سے شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلہ میں12کیلو میٹر طوفیل روٹ پر آئندہ سال15اگست سے میٹرو ریل دوڑنا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی اساس پر تعمیر کئے جارہے دنیا کے سب سے بڑے میٹرو ریل پراجکٹ کے تحت72کیلومیٹر طویل 3روٹس کا احاطہ کیا جائے گا۔ جس پر14,132کروڑ روپئے کی لاگت آرہی ہے۔ اس پراجکٹ کو 6ذیلی مرحلوں میں منقسم کیاگیا ہے ۔ پہلا مرحلہ ناگول تا مٹو گوڑہ8کیلومیٹر پرمشتل ہے ۔ جبکہ دوسرا مرحلہ میاں پور تا ایس آر نگر12کیلومیٹر، تیسرا مرحلہ مٹو گوڑہ تا بیگم پیٹ 8کیلو میٹر ،چوتھا مرحلہ بیگم پیٹ تا فلک نما15کیلو میٹر پرمشتمل ہوگا۔ صنعت نگر ریلوے برج کے قریب جاری میٹرو ریل کے تعمیری کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے این وی ایس ریڈی نے کہاکہ پہلے مرحلہ کا آئندہ سال 31مارچ کو تلگو سال نو اُگادی کے موقع پر ا فتتاح کیا جائے گا۔ انہو ں نے بتایا کہ ہم کئی مقامی مسائل سے موثر طورپر نمٹتے ہوئے پراجکٹ پرکامیابی کے ساتھ پیشرفت کررہے ہیں۔

پریس نوٹ
دہلی کے پرگتی میدان پر آج عالمی کتب میلہ کا آغاز عمل میں آیا۔15فروری تا23فروری تک جاری رہنے والے اس کتاب میلہ کا افتتاح پرنب مکرجی صدرجمہوریہ ہند کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ملک وبیرون ملک کے ہزاروں ناشرین اس میلہ میں شرکت کررہے ہیں۔ اس عالمی کتاب میلہ میں حیدرآباد کی نمائندگی کا اعزاز ہدیٰ بک ڈسٹری بیوٹرس کوحاصل ہورہا ہے۔ عالمی کتاب میلہ کے ہال نمبر14میں ہدی بک ڈسٹری بیوٹرس کے اسٹال پر"گوشہ حیدرآباد دکن" پرلگایاگیا ہے ۔ جس میں سابقہ نظام حکومت، تاریخ حیدرآباد، سلطنت آصفیہ پولیس ایکشن وغیرہ سے متعلق کتابیں رکھی گئی ہیں تاکہ ملک وبیرون سے اس میلہ میں شرکت کرنے والے شائقین کتب حیدرآباد یس متعلق مفید کتابیں حاصل کرسکیں۔ علاوہ ازیں حیدرآباد کے اہم مصنفین کی کتابیں بھی اس اسٹال کی زینت ہوں گی۔ سید عبدالباسط شکیل منیجنگ پارٹنرہدیٰ بک ڈسٹری بیوٹرس اس عالمی کتاب میلہ میں بین الاقوامی ناشرین سے ملاقات کریں گے اورکتابوں کے امپورٹ اورایکسپورٹ کے سلسلہ میں لائحہ عمل طئے کریں گے اوربیرونی ممالک کے ناشرین کو حیدرآباد آنے کی دعوت دیں گے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں