بنگال میرا وطن - کبھی نہیں چھوڑوں گی - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

بنگال میرا وطن - کبھی نہیں چھوڑوں گی - ممتا بنرجی

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر چیکہ انہوں نے ترنمول کانگریس کو قومی منظر پر لے جانے کا عہد کیا ہے تاہم وہ ہمیشہ بنگال میں ہی رہیں گی ۔ ممتا نے ضلع بردوان کے درگاہ پوریونیورسٹی میں پارٹی کارکنوں او رنوجوانوں کی شاخ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پریشان نہ ہو ں میں کبھی بنگال نہیں چھوڑوں گی ۔ یہ میراوطن ہے اور میں اپنی آخری سانس تک بنگال کے لئے کام کرتی رہوں گی۔ ممتا بنرجی نے 30جنوری کوایک ریالی میں پارٹی کی لوک سبھا مہم کا آغاز کرتے ہوئے دہلی میں اقتدار میں تبدیلی کی اپیل کی تھی اور دعویٰ کیاتھا کہ ترنمول قومی سطح پر کانگریس، بی جے پی اوربائیں باوز جماعتو ں کا واحد متبادل ہے ۔مصنفہ مہاشیوتا دیوی اور رترنمول کے بعض دیگر قریبی افراد نے انہیں وزیراعظم کے عہدہ پر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ سماجی کارکن انا ہزارے نے بھی ان کی سادہ زندگی کی ستائش کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ وہ ان کی تائید کریں گے۔اپوزیشن نے ممتا بنرجی کے وزارت عظمیٰ کے عزائم کا مضحکہ اڑایا ہے اوران پر بحیثیت چیف منسٹر اپنے فرائض سے غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی ایم کی مشترکہ طاقت کا مقالہ کرنے انہو ں نے ترنمول کانگریس کو قومی سطح پر لے جانے کا چیلنج قبول کیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ آپ ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہماری لڑائی ہمیشہ کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے ناپاک گٹھ جوڑ کے خلاف ہے۔

Will never leave Bengal: Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں