لوک سبھا الیکشن میں سماج وادی پارٹی اور بی جے پی میں مقابلہ ہوگا - ملائم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

لوک سبھا الیکشن میں سماج وادی پارٹی اور بی جے پی میں مقابلہ ہوگا - ملائم

سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج دعویٰ کیاکہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں اترپردیش میں صرف سماج وادی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ہی مقابلہ ہوگا۔ ملائم سنگھ نے یہاں ایس پی کی دیش بچاؤ‘دیش بناؤ ریلی میں کہاکہ بی ایس پی کہتی ہے کہ اترپردیش کی ایس پی سرکار برخاست کرو۔ اس کا(بی ایس پی )تو کہیں تذکرہ ہی نہیں ہورہا ہے ۔ جان لو‘الیکشن میں لڑائی ہوگی تو صرف ایس پی اور بی جے پی کے درمیان ‘فرقہ پرست طاقتوں سے اگر کوئی مضبوطی سے لڑاہے تو ایس پی ہے۔ ایس پی نے انتخابی میدان میں بھی یہ لڑائی ہے ۔ سماج وادی پارٹی سربراہ نے بتایا کہ اپوزیشن پارٹیاں سماج وادی پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ اس لئے وہ طرح طرح سے اس پر حملے کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کتنے طریقوں سے ہم پر حملہ ہورہا ہے ‘ہمیں حملوں کی پرواہ نہیں ہے ‘ہمارے ساتھی جانتے ہیں کہ پہلے بھی ہم پرکتنے حملے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔لیکن عوام نے ہمارا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا پہلی بار ہے جب لوک سبھا الیکشن میں کانگریس اوربی جے پی کو اکثریت نہیں ملے گی ۔تیسرے مورچے کواکثریت ملے گی اور اس میں سب سے بڑی فریق ایس پی ہوگی۔ اترپردیش میں لوک سبھا کی80سیٹیں ہیں۔ اگرسماج وادی پارٹی 50بھی جیت لے تو وہ بہت مضبوط ہوجائے گی کیونکہ اتنی سیٹیں کسی دیگر ریاست میں نہیں ہیں۔ ملائم نے کہاکہ ’’نوجوانوں کے زورپراترپردیش میں سماج وادی پارٹی کی سرکار بنی ہے ۔ نوجوانوں نے سڑکوں پر جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے مار کھائی ہے اورسرکار بنائی ہے ۔ آئندہ لوک سبھا الیکشن سب سے اہم ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی فرقہ کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے جوسماج وادی پارٹی کے رہتے ہوئے کبھی ممکن نہیں ہوگا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندرمودی جس طرح ترقی کا جھوٹا ماڈل پیش کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں اس کا جواب انہیں آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ضرور مل جائے گا۔ مرکز کی کانگریس کے زیر قیادت یوپی اے سرکار پر حملہ کرتے ہوئے ملائم سنگھ نے کہا کہ یہ پارٹی ملک میں مہنگائی میں اضافہ کے معاملے میں ہمیشہ آگے رہی ہے اور جب الیکشن کا وقت آتا ہے تو گمراہ کن اعدا دو شمار پیش کرکے یہ بتانے کی کوشش کرتی ہے کہ مہنگائی گھٹ رہی ہے۔

Lok Sabha polls to see direct contest between SP, BJP in UP: Mulayam Singh Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں