موہن بھاگوت کو زیادہ دیر کھلی فضاء میں رکھنا درست نہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-09

موہن بھاگوت کو زیادہ دیر کھلی فضاء میں رکھنا درست نہی

ممبرا۔
(انوارالحق خان؍ایس این بی)
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو زیادہ دیر سماج میں کھلا گھومنا نہ صرف ملک کے اتحاد اور پرامن فضا کیلئے نقصاندہ ہے بلکہ دہشت گردانہ کارکردگیوں میں ملوث ایسے اشخاص سے ملک کی سمالیت کو بھی خطرہ ہے۔ اسے فوری طورپر جیل بھیجا جائے۔ اس طرح کا بیان آج یہاں راشٹریہ وادی پارٹی کے مقام صدر شمیم خان نے ذرائع ابلاغ کو دیا۔ ملک میں مختلف بم دھماکوں کے سلسلہ میں قید سوامی اسیما نند کا ایک میگزین کے انٹرویو میں موہن بھاگوت کا بم دھماکوں کے متعلق جانکاری ہونے کا سنسنی خیز انکشاف منظر عام پر آنے پر سنسنی پھیل گئی اور سنگھ پریوار مسلسل اس بات سے پلہ جھاڑنے کی کوشش کررہی ہے‘ جبکہ سماج وادی پارٹی‘ این سی پی اور کانگریس نے اسیما نند کے اس بیان کو درست قرار دیتے ہوئے موہن بھاگوت کی جانچ اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے این سی پی کے صدر شمیم خان نے آج ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ موہن بھاگوت کا دہشت گردانہ کارکردگی میں نام آنے کے بھی اب تک نہ تو ان کی گرفتاری ہوئی نہ ان سے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی پوچھ تاچھ ہوئی۔ اگرچکہ ان کی جگہ کسی مسلم نوجوان کا نام آتا تو اب تک اے ٹی ایس‘ پولیس‘ سی بی آئی اور اس قسم کی سبھی ایجنسیاں اسے نہ صرف حراست میں لے چکی ہوتیں بلکہ مجرم بناکر میڈیا میں اسے پیش کردیا گیا ہوتا۔ شمیم خان نے کہاکہ اس طرح کا معاملہ بند ہونا چاہئے انہوں نے بتایاکہ جس دن موہن بھاگوت کا نام اسیما نند کے ذریعہ منظر پر آیا سب سے پہلے ایم ایل اے جتیندرا وہاڈ نے ایک نیوز چینل پر اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔ لہذا ہمارا بھی یہی مطالبہ ہے کہ موہن بھاگوت کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ ملک کے قوانین اور جانچ ایجنسیوں پر عوام کا بھروسہ قائم رہے۔ شمیم خان نے اس سلسلے میں مزید بتایا کہ اگر پوچھ تاچھ نہیں کی گئی تو ہم اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے دوران بتایاکہ کل پیر کو موہن بھاگوت کے خلاف ایم ایل اے جتینداور سید علی اشرف کی قیادت میں ہم ممبرا میں آندولن کرکے احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں