مفخم جاہ انجینئرنگ کالج نے جے سی بوس خطوط پر ریڈیائی لہروں کا آلہ تیار کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-13

مفخم جاہ انجینئرنگ کالج نے جے سی بوس خطوط پر ریڈیائی لہروں کا آلہ تیار کیا

صدرنشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی وایڈیٹرانچیف روزنامہ منصف جناب خان لطیف محمدخان نے کہاکہ سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی ہرسال ایک طالب علم کوغیرمعمولی ریسرچ پراجکٹ پرسرجے سی بوس گولڈمیڈل دیاجائے گا۔قبل ازیں جناب خان لطیف محمدخان نے آج سرجگدیش چندربوس کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی انجام دی۔صدرنشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی وایڈیٹرانچیف روزنامہ منصب جناب خان لطیف محمدخان اوراعزازی سکریٹری سوسائٹی جناب ظفرجاوید نے آج یہاں اخباری نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سرجگدیش چندربوس نے1894میں ملی میٹرلہروں کاجوتجربہ کیاتھاجومختصرفاصلاتی نظام ملٹری آٹوموٹیواورپوشیدہ اشیاء کاپتہ چلانے میں استعمال کی جاتی ہیں توقع ہے کہ یہ ٹکنالوجی5Gموبائیل کمیونیکیشن میں بھی استعمال ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جے سی بوس کی مائیکروویوریسرچ کاسب سے قابل ذکرپہلولہروں کوملی میٹرکی سطح یعنی5ملی میٹرلہروں کی طوالت تک محدودکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ14ستمبر2012کوسرجے سی بوس کے ملی میٹربینڈریڈیوکے تجرباتی کام کوانسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈالکٹرانک انجینئرسIEEEنے الیکٹریکل اینڈکمپیوٹرانجینئرنگ میں سنگ میل کے طورپرتسلیم کیا۔سر جے سی بوس کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئےIEEEحیدرآبادنے ملی میٹرلہروں کے ورکنگ ماڈل کی تیاری کافیصلہ کیاہے۔اس سلسلہ میں وائس چیرمین آئی ای ای ای حیدرآبادسکشن ڈاکٹرگوپال کرشنانے مختلف اداروں اورکالجس سے رابطہ قائم کیاتھا۔مختلف اداروں اورکالجس کے انتظامیہ نے ورکنگ ماڈل کی تیاری میں کوئی تعاون کرنے سے انکارکردیاتھا۔بعدازاں ڈاکٹرگوپال کی تیاری میں کوئی تعاون کرنے سے انکارکردیاتھا۔بعدازاں ڈاکٹرگوپال کرشنانے سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے انتظامیہ سے ربط قائم کیاتھا۔انتظامیہ سوسائٹی نے ڈاکٹرایم اے قدیرصدرشعبہ فزیکس ایم جے کالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کی ٹیم کویہ ورکنگ ماڈل تیارکرنے کی ذمہ داری دی تھی۔انہوں نے کہاکہ مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے ورکنگ ماڈل کی تیاری کوقبول کیااورنومبر2012میں اس کاآغازہوااورنیاماڈل کامیابی کے ساتھ تیارکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ایم اے قدیرصدرشعبہ فزیکس ایم جے کالج آف انجینئرنگ کی ٹیم نے یہ کارنامیہ انجام دیاجس کی تصدیق آرسی آئی لیاب ڈی آرڈی اوحیدرآبادکے سائنسدانوں نے کی۔یہ ماڈلIEEEمیں نمائش کیلئے رکھاگیاہے۔اس موقع پرصدرنشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی وایڈیٹرانچیف روزنامہ منصب جناب خان لطیف محمدخان نے بٹن دباکرورکنگ ماڈل کاافتتاح کیا۔اس موقع پرسوسائٹی کے خازن ڈاکٹرمیراکبرعلی خان،وائس چیرحیدرآبادسکشن آئی ای ای ای ڈاکٹرگوپال کرشنا،پرنسپل ایم جے سی ای سی پروفیسربشیراحمدکے علاوہ کالج کاتدریسی اسٹاف بھی موجودتھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں