نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
مسلم تنظیموں سے متعلق زیرالتوابل کو فوری منظور کروانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل وقف ترمیمی بل،انسدادِدہشت گردی بل اور مسادی مواقع کمیشن بل جیسے مسودہ قوانین کو فوری منظوری کروایا جائے۔ پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں اگر چہ کے حکومت وقف ترمیمی بل کو فوری کروانے کے لئے سنجیدہ ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ فسادات کورو کنے سے متعلق قانون کو منظوری کروانے میں حکومت عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرہی ہے۔مجلس مشاورت کے صدر ظفر الاسلام خان نے کہے کہ پارلیمنٹ کے آخری ایام میں ہی صحیح حکومت کو چاہیے کہ زیرالتوابل مسودہ قوانین کو فوری منظور کروانے کی سعی کریں۔30 اکتوبر کو مرکزی کا بینہ نے وقف ترمیمی بل کو منظوری دی تھی۔اس کے بر عکس انسدادِ دہشت گردی بل پر حکومت خاموشی اختیار کررہی ہے۔کل ہند مسلم پر سنل لابورڈ اور دہلی وقف بورڈ کے رکن مفتی اعجاز ارشد کا ظمی نے کہا اکومت نے آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ان مجوزہ قونین کو منطور کروانے کا وعدہ کیا تھا۔اب یوپی اے حکومت کے لیے آخری موقع باقی رہ گیا ہے کہ وہ سرمائی اجلاس میں ان قوانین کی منظوری کو یقینی بنائے۔اگر حکومت اس میں نا کام رہتی ہے تو پھر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔کل ہند تنظیم ائمہ کرام کے رکن مولانا محمد عمر احمد الیاسی نے یہ بات کہی۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں