ممبئی کے پولیس کمشنر مستعفی - بی جے پی میں شمولیت کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-01

ممبئی کے پولیس کمشنر مستعفی - بی جے پی میں شمولیت کا امکان

ممبئی
(ایجنسیاں)
شہرکے پولیس کمشنرداکٹر ستیہ پال سنگھ نے استعفی دے دیاہے۔خبرہے کہ نوکری چھوڑنے کے بعدستیہ پال سنگھ اب سیاست کارخ کرناچاہتے ہیں۔قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ داکٹرستیہ پال بھارتیہ جنتاپارٹی کے ٹکٹ پرلوک سبھاکالیکشن لڑسکتے ہیں۔وہ1985کیڈرکے آئی پی ایس افسرہیں انہیں اگلے برس ریٹائرہوناتھامگرانہوں نے پہلے ہی نوکری چھوڑدی کیونکہ بی جے پی اورعام آدمی پارٹی دونوں پارٹیوں نے مبینہ طورسے انہیں لوک سبھامیں سیٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔وہ ممبئی یااترپردیش سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔ڈاکٹرسنگھ نے اس استعفی دینے کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرستیہ پال سنگھ انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس)سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے کے بعداب بی جے پی کے ٹکٹ پراپنی آبائی ریاست اترپردیش سے لوک سبھاانتخاب لڑنے کی تیاری میں ہیں،بی جے پی ذرائع کے مطابق پارٹی کے بڑے رہنماؤں کے ساتھ سنگھ کی بات چیت ہوچکی ہے۔ان کابی جے پی میں شامل ہونایقینی ہے۔ویسے بتایاجاتاہے کہ ڈاکٹرستیہ پال سنگھ کوعام آدمی پارٹی سے بھی ممبئی سے لوک سبھاانتخابات لڑنے کاآفرملاہے۔ذرائع کے مطابق ستیہ پال سنگھ کی پارٹی کے سابق صدرنتن گڈکری اورموجودہ صدرراج ناتھ سنگھ سے کئی دورکی میٹنگ ہوچکی ہے۔ان ملاقاتوں کے بعدستیہ پال سنگھ پارٹی کے پی ایم امیدوارنریندرمودی سے بھی مل چکے ہیں۔مودی کی طرف سے ان کے سب سے قابل اعتمادساتھی امت شاہ کوہدایت مل چکی ہے کہ وہ ممبئی کے’ٹاپ کاپ،کے رابطہ میں رہیں۔بتایاجاتاہے کہ ستیہ پال سنگھ کے بی جے پی سے اسی وقت سے اچھے تعلقات ہیں،جب عشرت جہاں انکاؤنٹرکیس میں انہوں نے گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے قائم ایس آئی ٹی کاسربراہ بننے سے انکارکردیاتھا۔اس کے علاوہ ناگپورمیں پولیس کمشنررہنے کے دنوں سے آرایس ایس سے بھی ان کے گرم جوش رشتے ہیں۔ہندومذہبی کتابوں اوروحانیت میں گہری دلچسپی رکھنے والے ممبئی کے پولیس کمشنران مسائل پرلیکچردینے کیلئے آرایس ایس سے منسلک تنظیموں کے لوگوں پروگرام میں بلاتے رہے ہیں۔پارٹی کے ذرائع کاکہناہے کہ اگلے لوک سبھاانتخابات میں ستیہ پال سنگھ میرٹھ یاباغ پت سے پارٹی کے امیدوارہوسکتے ہیں۔سنگھ بنیادی طورپرمیرٹھ کے ہی رہنے والے ہیں۔باغ پت راشٹریہ لوک دل کے صدرچودھری اجیت سنگھ کاپارلیمانی حلقہ ہے اورگزشتہ تین انتخابات سے وہ یہاں سے جیت رہے ہیں۔مودی کولگتاہے کہ ستیہ پال سنگھ کی اچھی امیج سے پارٹی کواترپردیش میں مددملے گی۔ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ دیڑھ ماہ میں ستیہ پال سنگھ دہلی میں گڈکری اورراج ناتھ سنگھ سے کئی بارمل چکے ہیں۔ذرائع کاتویہاں تک کہناہے کہ ستیہ پال سنگھ میرٹھ اورباغ پت کے اہم مقامی بی جے پی رہنماؤں کے بھی رابطے میں ہیں۔اس درمیان جمعرات کوذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں سنگھ نے ایک انگریزی اخبارمیں شائع اس خبرکوبے بنیادبتایاہے،اس بارے میں وہ مزید بات چیت کرنے کے لیے تیارنہیں ہوئے۔انہوں نے صرف اتناکہاتھاکہ یہ خبرغلط ہے۔اگرچہ دیررات انہوں نے اس کی تصدیق کی۔ستیہ پال سنگھ نے اگرچہ اپنے آگے کی منصوبہ بندی کے بارے میں ابھی کچھ بھی بتانے سے انکارکردیا1985بنچ کے آئی پی ایس افسرڈاکٹرستیہ پال سنگھ مہاراشٹراپولیس میں کئی عہدوں پررہ چکے ہیں۔ممبئی کاپولیس کمشنربنائے جانے سے پہلے وہ مہاراشٹرکے ایڈیشنل ڈی جی پی(لاء اینڈآرڈر)تھے۔اس کے پہلے وہ پونے اورناگپورکے پولیس کمشنربھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ڈیپیوٹیشن پروہ سی بی آئی میں بھی کام کرچکے ہیں۔ستیہ پال سنگھ کومذہب اوروحانیت میں گہری دلچسپی ہے اورانہوں نے روحانیت اوراخلاقی اقدارپرکئی کتابیں بھی لکھی ہیں۔گزشتہ سال ان کی کتاب‘تلاش انسان کی‘کااجراء امتیابھ بچن اورجاوید اخترنے کیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں