کارپوریٹ سیکٹر کا کسی بھی معیشت میں ایک اہم کردار - صدرجمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-26

کارپوریٹ سیکٹر کا کسی بھی معیشت میں ایک اہم کردار - صدرجمہوریہ

صدرجمہوریہ ہندجناب پرنب مکھرجی نے آج راشٹرپتی بھون میں ہارورڈبزنس اسکول(ایچ بی ایس)کے آنر/پریزیڈنٹ مینجمنٹ پروگرام کے اتحادنوکے شرکاء کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے اوروہ شرکاء کاصدق دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔بزنس مالکان اورصنعت کارواں کے لئے آنرپریزیڈنٹ پروگرام اوپی ایم ہارورڈبزنس اسکول(ایچ بی ایس)میں ایک پرُوقارپروگرام ہے۔وہ کارپوریٹ ترقی اورقیادت کے لئے زیادہ سے زیادہ ماہرین تیارکرناچاہتاہے اوریہ ان کے لئے فخرکی بات ہے کہ وہ مختلف ملکوں کے کاروباری سربراہوں سے ملاقات کررہے ہیں جنہوں نے مثالی کورس میں شرکت کی ہے۔صدرجمہوریہ نے بتایاکہ انہیں بتایاگیاہے کہ13فیصدشرکاء کاتعلق ہندوستان سے ہے اورانہیں اس بات پربھی خوشی ہورہی ہے کہ انہیں یہ بتایاگیاہے کہ یہ بیاچ ایساپہلاایگزیکٹیوگروپ ہے جسے ایچ بی ایس کے ٹاٹاہال ایگزیکٹیوایجوکیشن سینٹرمیں سکھایاگیاجورتن ٹاٹاکے اعزازمیں2013میں کھولاگیاتھا۔صدرجمہوریہ نے کہاکہ کارپوریٹ سیکٹرکاکسی بھی معیشت میں ایک اہم اورکلیدی دعویدارہے دنیابھرکی معاشی سرگرمی کے خوش اسلوبی سے چلنے والے کام کاج میں اس کازبردست اثرہے۔انہوں نے کہاکہ2008کے مالی بحران کے بعدسے عالمی معیشت کوکافی مشکلات کاسامناکرناپڑاہے اورہندوستان کی معیشت کوبھی عالمی بحران کے نتائج سے دوچارہوناپڑا۔ہماری معیشت جوگذشتہ10سالوں میں سے6سالوں میں8فیصدسے تجاوزکرگئی تھی۔2011-12اور2012-13میں گھٹ کرنیچے آگئی۔مگرآج عالمی معیشت میں احیاء کی علامتیں نظرآرہی ہیں لیکن اس کااستحکام اس بات پرمنحصرہے کہ کس طرح اس کے شرح ترقی کے مرکزخصوصاامریکہ اورپوروپ پھرسے معاشی بحران پرقابوپاتے اورمعیشت کوبحال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کاروباری دوست ماحول کے تئیں پرُعزم ہیں۔جہاں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اورکاربارکے لئے سبھی سہولتیں ہوں گی۔صدرجمہوریہ نے کہاکہ حالانکہ2012-13میں ہندوستان کی مجموعی گھریلوپیداوار4اعشاریہ5فیصدتھی لیکن یہ کئی بڑی معیشتوں کی شرح ترقی کے مقابلے اب بھی اونچی ہے انہوں نے کہاکہ2013-14میں شرح ترقی کاتخمینہ4.9فیصدلگایاگیاہے اورانہیں امیدہے کہ ہم نے اس نشانہ کوپارکرلیاہے۔

The corporate sector has a key stake in any economy - President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں