الکٹرانک میڈیا کو دھمکی کی تردید - شنڈے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-26

الکٹرانک میڈیا کو دھمکی کی تردید - شنڈے

الکٹرانک میڈیاکوکچل دینے کی دھمکی دینے کے مرکزی وزیراداخلہ سشیل کمارشنڈے آج اپنے بیان سے منحرف گئے اوردعوی کیاکہ وہ سوشیل میڈیاکاحوالہ دے رہے تھے،صحافیوں کانہیں۔میرے پاس میری تقریرکی ریکارڈنگ ہے۔میں سوشیل میڈیااورحیدرآباداورکرناٹک میں شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیخلاف تشددبھڑکانے والوں کاحوالہ دے رہاتھا،میرے تبصرے صحافیوں کے تعلق سے نہیں تھے۔انہوں نے کل رات یہاں یہ بات کہی۔شنڈے نے الکٹرانک میڈیاکوکچل دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اتوارکی شام ایک تنازعہ پیداکردیاتھا۔انہوں نے الزام عائد کیاتھاکہ ایک گوشہ غیرضروری طورپرکانگریس کے خلاف جھوٹاپروپگنڈے کرتے ہوئے کانگریس کواشتعال دلانے میں ملوث ہے۔شنڈے کی جانب سے دئیے گئے اس بیان کے بعدایک کانگریس لیڈرہیں اورمہاراشٹراکے شولاپورضلع سے تعلق رکھتے ہیں،یوتھ کانگریس کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔شنڈے نے جوشولاپورسے لوک سبھاکے ایک رکن پارلیمان ہیں،الزام عائد کیاکہ گزشتہ4مہینوں سے الکٹرانک میڈیاکاایک گوشہ ان کے اوران کی پارٹی کے تعلق سے جھوٹی خبریں نشرکررہاہے۔ان کی وضاحت کے ساتھ ان کے ریمارکس کاویڈیوفوٹیج آج نیوزچینلوں کی جانب سے نشرکیاگیاہے۔الکٹرانک میڈیامیں کیاہورہاہے اس کے تعلق سے میں پوری طرح باخبرہوں،گرشتہ4مہینوں میں میڈیاکی جانب سے ہم(کانگریس)کواشتعال دلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ہم الکٹرانک میڈیامیں ایسے عناصرکوکچل دیں گے جوچھوٹے پروپگنڈے میں ملوث ہیں اگروہ ایساکرنابندنہ کریں۔وزیرداخلہ کسی کوبھی اس کااندازہ لگانے کے لیے نہیں چھوڑا،جب انہوں نے کہاکہ میڈیاکے ایک گوشہ کے تعلق سے انٹلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے انہیں اطلاعات موصول ہوی ہیں۔انٹلی جنس محکمہ میرے تحت ہے،میں جانتاہوں کہ کون ایسی چیزیں کررہاہے،میں جانتاہوں کہ کیاہورہاہے،اس کے پیچھے چندطاقتیں ہیں لیکن انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔شنڈے کے یہ ریمارکس قومی اورعلاقائی میڈیامیں سلسلہ وارادپنین پولس کے پس منظرمیںآئے ہیں جس نے نریندرمودی کے تحت بی جے پی کے لیے ایک بڑی جیت کی پیش قیاسی کرتے وقت آئندہ لوک سبھاانتخابات میں کانگریس کے ناقص مظاہرہ کی بھی پیش قیاسی کی تھی۔میڈیاسے مثبت پروگراموں پرتوجہ مرکوزکرے جس کاعوام کی جانب سے خیرمقدم کیاجائے گا۔شنڈے نے کہاکہ ملک کے عوام سماج میں گڑبڑپیداکرتے ہوئے ملک کوتقسیم کرنے والوں کوقبول نہیں کریں گے۔اس دوران الکٹرانک میڈیاکوکچلنے سے متعلق شنڈے کی دھمکی پرتنازعہ کے درمیان کانگریس نے کہاہے کہ اس نے ہمیشہ میڈیاکااحترام کیاہے اورشنڈے کابیان بی جے پی کی’’پیڈٹیم‘‘کے خلاف تھاجواسے یانریندرمودی کونشانہ بنانے والے کسی بھی شخص پرحملہ کررہی ہے۔پارٹی ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے نئی دہلی میں صحافیوں کوبتایاکہ کانگریس نے ہمیشہ میڈیاکااحترام کیاہے۔جمہوریت میں اس کی ایک جگہ ہے۔

Shinde denies threatening media

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں