سیول سرویسس کا 6 مرتبہ امتحان دینے طلباء کو اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-11

سیول سرویسس کا 6 مرتبہ امتحان دینے طلباء کو اجازت

سیول سرویسس کے خواہشمند لاکھوں طلباء کیلئے بہت بڑی خوشخبری کی بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے ان کیلئے مزید دو مرتبہ امتحان دینے کی اجازت دے دی ہے۔ قبل ازیں طلباء کو چار مرتبہ امتحان دینے کی سہولت حاصل تھی۔ اب طلباء 6مرتبہ سیول سرویسس کے امتحان دے سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عمر کی قید میں بھی دو سال کا اضافہ کیا گیا۔ اگر کوئی طالب علم 30سال کی عمر تک 4مرتبہ سیول سرویسز کا امتحان دے چکا ہے تو اسے مزید دو سال تک یعنی 32سال تک کی عمر تک 2مرتبہ امتحان دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا، البتہ اگر کوئی طالب علم 30سال کی عمر تک 6مرتبہ سیول سرویسز کا امتحان دے چکا ہے پھر بھی وہ ناکام رہا تو اس کیلئے مزید دو سال کی سہولت حاصل نہیں ہوگی۔ حکومت نے یہ اقدام کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی سفارش پر کیا ہے۔ سیول سرویسس کے خواہشمند ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے راہول گاندھی نے اس بات کا تیقن دیا تھا کہ وہ ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ سیول سرویسس امتحان 2014ء سے ہی اس نئے فیصلہ پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ وزارت پرسونل نے اپنے بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ طلباء کو تمام زمروں میں سیول سرویسس کے 6مرتبہ امتحان دینے کی سہولت حاصل رہے گی۔ پسماندہ طبقات کے لئے تو کوئی بھی قید نہیں ہے، یعنی وہ صرف 6مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ امتحان دے سکیں گے۔ سیول سرویس امتحان اعلامیہ 2013 میں اس بات کی صراحت کردی گئی ہے۔ حکومت کے نئے اعلامیہ سے ان طلباء کو فائدہ حاصل ہوگا جن کی عمریں 30سال ہیں اور وہ چار مرتبہ امتحان دے چکے ہیں۔اب انہیں مزید دو مرتبہ یعنی 32سال تک سیول سرویسس کیلئے اپنا مقدر آزمانے کی سہولت حاصل ہوگی۔ سیول سرویسس امتحان (پریلیم) 2014جاریہ سال 24اگست کو منعقد ہوگا۔ سیول سرویسس کا امتحان تین مرحلوں میں منعقد ہوتا ہے۔ وہ امیدوار جن کی عمر 21سال کے ہوگئے ہیں۔ اس امتحان دینے کے اہل قراردئیے گئے ہیں۔

candidate can appear civil services examination for 6 times in total

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں