اروناچل پردیش طالب علم کی موت کا کیس- پولیس کو ہائیکورٹ کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-06

اروناچل پردیش طالب علم کی موت کا کیس- پولیس کو ہائیکورٹ کی ہدایت

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
اروناچل پردیش کے طالب علم کی موت کے کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ داخل کرنے میں ناکامی پر دہلی پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے دہلی ہائیکورٹ نے آج کہاکہ شہر میں فوجداری کیسس میں سائنٹفک شواہد کا معائنہ کرنے کیلئے انفراسٹرکچر فرسودہ مرحلہ میں ہے۔ عدالت نے دہلی پولیس کی جانب سے یہ استدلال پیش کرنے پر کہ اس کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ داخل کرنے کیلئے مزید مہلت درکار ہے یہ تبصرہ کیا ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس آر ایس اینڈلا نے کہاکہ اگر آپ ایک اس طرح کے فاسٹ ٹریک کیس میں دہلی کے اندر کئی دن میں پوسٹ مارٹم رپورٹ دینے کے قابلنہیں ہیں تو دیگر کیسس کا موقف کیا ہوگا۔ ہم یہ کہیں گے کہ دارالحکومت میں فوجداری کیسس میں شواہد کامعائنہ کرنے کیلئے انفراسٹرکچر قدم مرحلہ میں ہے۔ بنچ نے اس کیس میں دہلی پولیس کی جانب سے داخل کردہ موقف سے متعلق رپورٹ کو واپس کردیا اور 7فروری تک پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے ساتھ اسے داخل کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ کل ہی مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مینانگ ایرنگ کی زیر قیادت ایک وفد نے مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنے سے شمال مشرقی ریاستوں کے طلبہ کے ایک وفد نے ملاقات کرتے ہوئے ان سے طلباء کی حفاظت کی اپیل کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں