عام آدمی پارٹی کو بیرونی مالیہ کی فراہمی - مبینہ خلاف ورزی کا کیس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-06

عام آدمی پارٹی کو بیرونی مالیہ کی فراہمی - مبینہ خلاف ورزی کا کیس

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
دہلی ہائیکورٹ نے آج عام آدمی پارٹی اور اس کے بانی ارکان بشمول چیف منسٹر اروند کجریوال سے جواب طلب کیا ہے۔ قبل ازیں نو تشکیل شدہ پارٹی کی جانب سے مبینہ طورپر مختلف قوانین کی خلاف ورزی کے تحت بیرونی مالیہ کی وصولی کے متعلق فوجداری کیسس کے درج کرنے کے تعلق سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ جسٹس پردیپ نندراجوگ کی زیر قیادت بنچ نے کہاکہ اس رٹ درخواست کی ایک کاپی پرشانت بھوشن جو عام آدمی پارٹی کی طرف سے پیش ہوئے ہیں کو سربراہ کی جائے اور اس کا جواب 28فروری ک مقدمہ کی آئندہ سماعت سے چار دن قبل داخل کیا جانا چاہئے۔ بھوشن جنہیں درخواست میں عام آدمی پارٹی کے علاوہ ایک فریق بنایا گیا ہے نے نوٹس کو قبول کرلیا اور وزارت امور داخلہ کی جانب سے پیش کردہ دلائل کو پارٹی اور اس کے قائدین نے بیرونی فنڈنگ سے متعلق سوالات کے جوابات نہیں دینے سے متعلق اقدام کی شدید مخالفت کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے وکیل نے سماعت کے آخری دن گمراہ کن بیان دیا کہ ہم نے سوالات کے جوابات نہیں دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک سوال کا انتہائی تفصیل سے جواب دیا گیا ہے۔ وزارت امور داخلہ کی جانب سے اڈیشنل سالیسٹر جنرل راجیو مہرا نے کہاکہ میں یہ نہیں کہتا کہ انہوں(عام آدمی پارٹی) نے معلومات فراہم نہیں کئے ہیں۔ میں جو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ بینک سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ بنچ نے معاملہ کی آئندہ سماعت 28فروری کو مقرر کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں