15/فروری ممبئی یو۔این۔آئی
ممبئی کی خصوصی مکوکا عدالت کے جج جی ٹی قادری نے آج یہاں صحیح مسلم کی حدیث کے حوالے سے انے ایک اہم فیصلہ میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار ایک ہومیو پیتھی ڈاکٹر کو جیل میں نفل روزہ رکھنے کی اجازت دی او رآرتھر روڈ جیل انتظامیہ کوہدایت دی کہ وہ اسے جیل میں کھجور فراہم کرے اور اوقات سحر وافطار کے لئے اسے دستی گھڑی کے استعمال کی بھی اجازت دی جائے۔ اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس میں گرفتار ڈاکٹر محمد شریف شبیر احمد گزشتہ 8 برسوں سے آرتھرروڈ جیل میں قید ہیں۔ ان پردہشت گردی کی اس سازش میں اہم رول ادا کرنے کا الزام ہے ۔ ملزمین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹرا(ارشد مدنی) کے توسط سے ڈاکٹر شریف نے خصوصی مکوکا عدالت میں ایک عرضداشت داخل کی اورصحیح مسلم کی حدیت کا انگریزی ترجمہ عدالت میں پیش کیا اوراس کے حوالے سے عدالت کوبتایا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے علاوہ عام دنوں میں بھی ہر دوسرے دن روزہ رکھاکرتے تھے اورانہوں نے صحابہ کرامؓ کویہ تلقین کی کہ ایک تندرست انسان اگرہر دوسرے دن نفل روزہ رکھے تو اس بات کی اجازت ہے۔Courts allows terror suspects to observe fasting- MCOCA judge's decision
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں