انڈونیشیا میں آتش فشاں کی تباہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

انڈونیشیا میں آتش فشاں کی تباہی

بلیتار
(اے ایف پی)
انڈونیشیاء میںآتش فشاں کے شدت سے پھٹ پڑنے کے ایک واقعہ میں کم ازکم دوافرادہلاک ہوگئے اوربڑے پیمانے پرعوامی تخلیہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اس صورتحال نے طویل فاصلاتی پروزاروں میں رکاوٹ پیداکردی ہے اورآج اس کے نتیجے میں بین الاقوامی طیرانگاہیں بھی مسدودرہیں۔کلیدی جزیرہ جاواکے آتش فشانی پہاڑوں میں کوہ کیلودکوسب سے خطرناک سمجھاجاتاہے۔اس آتش فشاں سے کل رات سرخ گرم لاوااورپتھرفضاء میں بلندہونے لگے۔اس سے قبل چوکسی کااعلان کردیاگیاتھا۔ٹی وی نشریات میں راکھ اورپتھروں کی قریبی مواضعات میں بارش ہوئی۔اس مقام پرموجوداے ایف پی کے نامہ نگاروں نے مقامی افرادکوکاروں اورموٹرسائیکلس پرتخلیاتی مراکزکی جانب خوف کی حالت میں فرارہوتے ہوئے دیکھاتھا۔ایک ساٹھ سالہ مردخاتون لاوے کے چھتوں کوڈھانپ دینے کے نتیجے میں دب کرہلاک ہوگئے۔دونوں کے مکانات ذیلی ضلع ملنگ میں علیحدہ طورپرواقع تھے تاہم وہ لاوے سے منہدم ہوگئے۔اس بات کااظہارقومی آفت سمادی انسدادایجنسی کے ترجمان ستوپوپوروونوگروہونے کیا۔انہوں نے بتایاکہ مکانات کی ناقص تعمیر ہوئی تھی اورایسامعلوم ہوتاہے کہ وہ بوجھ تلے منہدم ہوگئے۔آتش فشاں کے اطراف واکناف کے10کیلومیٹرکے اطراف دولاکھ افرادکے تخلیہ کی ہدایت دی گئی ہے۔اس بات کااظہارقومی آفت سماوی عہدیداروں نے کیا۔اگرچہ کہ بہت سے لوگ اپنے ملبوسات اورقیمتی اشیاء حاصل کرنے گھرلوٹنے کے لیے کوشاں تھے تاہم لاوے کے مسلسل اخراج کے نتیجے میں وہ توقف پرمجبورہوگئے۔نوگروہونے بتایاکہ15میٹربلندی سے تک راکھ ریت اورپتھروں کی بارش ہوتی رہی۔
Volcano erupts in Indonesia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں