آسٹریلیائی صوبہ وکٹوریا ہندوستان کے ساتھ تجارت میں فروغ کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

آسٹریلیائی صوبہ وکٹوریا ہندوستان کے ساتھ تجارت میں فروغ کا خواہاں

ملبورن
(پی ٹی آئی )

آسٹریلیائی صوبہ وکٹوریہ ، ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں فروغ کی کوششوں کے تحت آئندہ ہفتہ دہلی ممبئی بنگلور اور چینائی کے علاوہ دیگر اہم شہروں کو سوپرٹریڈمشن روانہ کرے گا ۔ مشن ، ان شہروں کے دوروں کے درمیان اہم اور کلیدی شعبوں مثلا تعلیم ، حفظان معمرین وصحت آئی سی ٹی اور سیاحت پر توجہ مرکوز رکھے گا ۔ ایک سرکاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ دسمبر 2010سے اب تک 9تجارتی مشن ہندوستان کا روانہ کئے گئے جن میں سوپر ٹریڈ مشن فروری 2012اور مارچ2013شامل ہیں۔ ان مشنوں نے حصول مقصد کی کوششیں کیں جن کے نتیجہ میں ہندوستان کو سالانہ 640ملین ڈالر ایکسپورٹ ممکن ہوسکا ۔ مشن میں شریک اداروں اور کمپنیوں کو ہندوستان کے ساتھ تجارت کے امکانات سے متعلق راست معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔ علاوہ ازیں وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کی تفصیل سے ہندوستانی تاجرین کو آگاہ کرسکیں گے جس کے نتیجہ میں اہل ہندوستانی صارفین ، تجارتی شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط قائم کرنے اور تعلقات میں فروغ کے امکانات روشن ہوں گے۔
Australia's Victoria province to send a Super Trade Mission to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں