24/فروری شولاپور پی۔ٹی۔آئی
مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نے کانگریس کے خلاف پرویگنڈہ کرنے والے ٹی وی چینلوں کوکچل دینے کی دھمکی دی ہے۔ان کے اس بیان سے ایک نیاسیاسی تنازعہ پیداہواہے۔اپنے آبائی مقام زشولاپورمیںیوتھ کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شنڈے نے کہا کہ گذشتہ4ماہ سے الکٹرانک میڈیاکانگریس کے خلاف مہم چلارہاہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگریہ سلسلہ روکانہیں گیاتوان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ انٹلی جنس محکمہ سے انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کون پروپگنڈہ کررہاہے اورالکٹرانک میڈیامیں کیاہورہاہے۔بعض طاقتیں اس سازش میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ تمام ٹی وہ چینلوں پررائے عامہ کے سروے کے تحت نریندرمودی کے کامیاب ہونے کاپروپگنڈہ کیاجارہاہے اوران کاوزیراعظم بننایقینی بنایاجارہاہے۔Sushilkumar Shinde threatens to "crush" electronic media indulging in anti-Congress propaganda
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں