سی آئی اے سربراہ کا خفیہ دورۂ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-25

سی آئی اے سربراہ کا خفیہ دورۂ پاکستان

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
سی آئی اے سربراہ جان برینن نے پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے خفیہ ملاقات کیلئے گذشتہ ہفتہ اسلام آباد کا دورہ کیاتھا جس کا مقصد ملک کے شمالی مگربی علاقہ میں عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے امکانات پر تبادلہ خیال تھا ۔ دی نیوز نے اس خفیہ ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے وضاحت بھی کی کہ تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے درمیان امن بات چیت کی ناکامی کے بعد امکانی فوجی کاروئیواں پر بھی بات چیت ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق جان برینن اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات اور بات چیت گذشتہ جمعہ کوہوئی ۔ امریکہ سفارتحانہ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ اس کی چھان بین ہورہی ہے ۔ اس اطلاع کی تصدیق یا استرداد سے متعلق سوال کے جواب میں عہدیدار نے بتایا کہ چھان بین کے بعد ہی اس پر تبصرہ ممکن ہوگا ۔ وی نیوز کی رپورٹ ہماری نظر سے بھی گذری ہے اور حقائق کا پتہ چلانے کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ حکومت کی امن بات چیت میں تعطل کے بعد افواج نے قبائیلی علاقہ میں روپوش عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے اڈوں پر زبردست بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
روز نامہ نیوز کے مطابق آسٹن اور راحیل شریف نے وزیر ستان میں طالبان کے خلاف فوجی کارروائیوں کے فیصلہ سے قبل افغانستان سے متصل سر حد کو بند کردینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہوگا ۔ راحیل شریف کے بر سراقتدار ہونے کے بعد سے سی آئی اے سر براہ جان برینن کی ان سے یہ پہلی ملاقات ہے ۔ دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسی سربراہوں کے درمیان ملاقات اگست 2012ہوئی تھی۔ا ن دنوں آئی ایس آئی چیف لفٹننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے واشنگٹن کا دورہ کرکے ان دنو ں کے سی آئی اے ڈائر کٹرڈیو ڈپیٹر یاس کے ساتھ بات چیت کی تھی ۔ یکم نومبر 2013کوٹی ٹی پی سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت اور نتیجہ میں نیٹوسپلائی روٹس کی مسدودی کے بعدپنٹگان سربراہ چک ہیگل نے 9دسمبر کو اسلام آباد کا دورہ کیاتھا ۔ جس کا مقصد بگڑے تعلقات کو دوبارہ قائم کرنا اور سنوارنا تھا ۔
CIA chief John Brennan made clandestine visit to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں