مودی کو بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں کرپشن دکھائی نہیں دیتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

مودی کو بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں کرپشن دکھائی نہیں دیتا

بی جے پی اور اس کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ اصولی طورپر اپوزیشن ان ریاستوں میں جہاں وہ برسراقتدار ہے کرپشن کو نظرانداز کررہی ہے اور پارلیمنٹ میں6مخالف رشوت ستانی بلوں کو منظور کرانے میں رخنہ ڈال رہی ہے ۔ یوپی اے حکومت کے خلاف بی جے پی کے مخالف کرپشن مہم کوبے نقاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ ان کے قائد(مودی) ملک کے مختلف مقامات کا سفر کررہے ہیں اورکرپشن کوختم کرنے کے تعلق سے باتیں کررہے ہیں ۔ کیا انہوں نے یہ دیکھا ہیکہ کرناٹک میں ان کی پارٹی کے قائد کرپشن میں ملوث ہے۔ انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ان کی پارٹی کے اس وقت کے چیف منسٹر (بی ایس یدی یوروپا)کوکرپشن کے الزامات کے تحت جیل جانا پڑا۔وہ یہ بھی نہیں دیکھے کہ کرناٹک میں ان کے16وزرا کو کرپشن کے مسئلہ پرمستعفی ہونا پڑا۔ راہول گاندھی یہاں پر بھارت نرمان ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ مودی کوچھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اورکرناٹک میں کرپشن نہیں دکھائی دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں آپ لوگو ں نے کرپشن کی وجہ سے بی جے پی کواقتدار سے ہٹادیا اس کے بعد اس وقت کے چیف منسٹر پھر ایک مرتبہ بی جے پی میں واپس ہوگئے مگران کے قائدین نے کرپشن کونظرانداز کردیا۔ یدی یوروپا کے بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ بی جے پی قائدین کو کرپشن صرف کانگریس کی زیر اقتدار ریاستوں میں نظرآتا ہے اورانہیں کسی دوسری جگہ پر نظر نہیں آتا۔ مودی پرنکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گجرات میں اگرکرپشن ہو تو وہ اسے نظرانداز کردیتے ہیں ۔جہاں کہیں بھی ان کی حکومتیں نہیں ہیں وہاں انہیں کرپشن دکھائی دیتا ہے۔ راہول گاندھی نے بی جے پی کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہاکہ وہ 6مخالف رشو ت ستانی بلوں کو منظور کرانے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بلز حکومت کے مخالف کرپشن ڈھانچہ کا حصہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ جارحانہ انداز میں اسے منظورکرانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Rahul attacks BJP on corruption

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں