واشنگٹن
(آئی اے این ایس )
اقطاع عالم کے سائنسدان بابائے ارتفاع کی حیثیت سے مشہور چارلس ڈارون کی 205ویں یوم پیدائش کا 12فروری کو جشن منانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ امریکی قانون سازرش ہالٹ نے ان کے یوم پیدائش کو ’یوم ڈارون ‘ قرار دینے کے لیے دوبارہ قرار داد پیش کیا۔ واشنگٹن کے امریکی یومنسٹ اسوسی ایشن جو یوم ڈارون قرار داد پر ہالٹ کے ساتھ سر گرم تھا وہ تائید کے حصول کے لیے کانگریس کے تمام 535ارکان کو قرار داد کی نقولات روانہ کرنے کی کارروائی عمل میں لارہا ہے ۔ ہالٹ نے بتایا کہ چارلس ڈارون عظیم نظریہ ارتفاع سے بھی بلند تر مصنف تھے ۔ انہوں نے ایک فلسفہ طریقہ کار اور طرز فکر کی نمائدگی کی ہے ۔ ہالٹ نے بتایا کہ نئی حقائق کی دریافت کے لیے علم اور سائنسی طریقہ کار کے لیے ان کی پیاس نے ان سے نظریہ ارتقاع کا اظہار کروایا ۔ سائنسی انداز فکر کی قدر وقیمت کے مارے میں سبق تقریبا اسی نظریہ کے برابر گراں قدر ہے جس کا انہوں نے پتہ چلایا تھا ۔ سابق قانون ساز کیلی فورنیا کے پیٹ اسٹارک نے 2011ء میں ایوان نمائدنگان میں پہلی مرتبہ یوم ڈارون قرار داد کو پیش کیا ۔ امریکن ہیومنسٹ اسوسی ایشن کے ایکزیکیٹو ڈائر کٹر رائے اسپکا رڈٹ کے حوالے سے انٹر نیشنل ڈارون ڈے فاونڈیشن کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ہمیں سائنس اور انسانیت کے لیے ڈارون کی خدمات کی عزت افزائی کی کانگریس کی قرار داد کی تائید میں ہالٹ کے ساتھ شامل ہونے میں مسرت ہے ۔ ڈارون کی فطری انتخاب کی ارتقائی دریافت حیاتیاتی تبدیلی کی بنیاد ہے جو جدید حیاتیات جینیات اور طب کی کرہ ارض پر تنوع کی اساس ہے ۔
Efforts in US to mark Feb 12 as 'Darwin Day'
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں