حیدرآبادی نژاد ستیہ نادیلا مائیکروسافٹ کے آئندہ سی ای او - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-01

حیدرآبادی نژاد ستیہ نادیلا مائیکروسافٹ کے آئندہ سی ای او

واشنگٹن
(آئی اے این ایس )
مائیکرو وسافٹ کے آئندہ چیف اگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) حیدرآباد ی نژاد ستیہ نادیلا ہوسکتے ہیں ۔وہ سردست کمپنی میں مائیکور سافٹ انٹر پرائز اور کلا ؤڈ بزنس کے انچارج ہیں ۔ چیف اگزیکیٹو آفیسر کے عہدہ سے اسٹیو بالمر کے سبکدوش ہوجانے کے بعد ستیہ نادیلا ہی سافٹ ویر کمپنی کے نئے انتخاب کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بات بتائی گئی ۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائر کٹرس نے صدر نشین بل گیٹس کو بھی تبدیل کرنے کے سلسلہ میں جمعرات کی رات ایک اہم اجلاس منعقد کیا تھا ۔ 47سالہ ستیہ نادیلا حیدر آباد میں پیدا ہوئے اور وہیں ان کی پرورش ہوئی ۔ بیگم پیٹ کے حیدر آباد پبلک اسکول سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد منیپال یو نیورسٹی سے بیچلر آف انجینئر نگ ان الکٹرانکس اینڈ کمیو نکیشن کی ڈگری لی۔ امریکہ پہنچنے کے بعد انہوں نے وسکا نسن یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد یونیورسٹی آف شکاگو سے ماسٹر آف بزنس اڈمنسٹر یشن کی ڈگری لی ۔ مائیکور سافٹ کے چیف اگزیکیٹو آفیسر کی حیثیت سے ستیہ نادیلا کا تقرر ہوتا ہے تو یہ بات دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کیونکہ کمپنی کا یہ اقدام سرمایہ کاروں کے لئے ممکنہ طور پر متنازعہ ہوگا ۔ بزنس انسائڈ ر نے بتایا کہ اسٹیوبالمراس لئے عہدہ چھوڑ رہے ہیں کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ مائیکرو سافٹ کو سردست نئے خون کی ضرورت ہے ۔ ستیہ نادیلا گذشتہ 22برسوں سے مائیکرو سافٹ سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے 1992میں مائیکرو سافٹ جوائن کیا تھا ۔ ’بنگ‘ ان کا ہی کارنامہ ہے ۔ اگر چہ بنگ کبھی بھی مائیکرو سافٹ کا انمول ہیرا نہیں رہا تاہم انہوں نے اس کی ترقی کے لئے بڑا تعاون پیش کیا ۔ اسٹیو بالمبر نے ہی انہیں بنگ سے باہر نکالا اور 19بلین امریکی ڈالر کے مائیکرو سافٹ سرور اور ٹول بزنس میں ذمہ داری سونپی ۔ اس کے لئے انہیں دیرینہ مائیکرو سافٹ اگزیکیٹو باب موگلیا کو نکالنا پڑا ۔ ستیہ نادیلا نے مائیکرو سافٹ کی مقبول ٹکنالوجیوں جیسے ڈاٹا بیس ، ونڈوزسرور اور ڈیو لپرس ٹول کو کلاؤ ڈنک لانے میں زبردست تعاون پیش کیا ۔ اسے ازپور کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ آفس 365کمپنی کا سبب سے تیزی سے ترقی کرنے والا پر اڈکٹ ہے ۔ کلاؤڈ کی آمدنی گذشتہ سال 16.6بلین ڈالر تھی ۔ستیہ نادیلا نے اسے 20.3بلین ڈالر تک پہنچا دیا ۔ ستیہ نادیلا مائیکروسافٹ جوائن کرنے سے قبل سن مائیکروسسٹم میں کام کرتے تھے ۔ جواب اوریکل کی ملکیت ہے ۔ اگراسٹیو بالمر اور بل گیٹس مائیکرو سافٹ پوری طرح چھوڑ دیتے ہیں تو کمپیوٹر سافٹ ویر کی دیوہیکل کمپنی دو مسلمہ شخصیتوں سے محروم ہوجائے گی جو اس کی 39سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا ۔ یو ایس اے ٹوڈے نے یہ بات بتائی ۔ مائیکرو سافٹ اس وقت سے ہی اپنے لئے ایک نئے چیف کی تلاش میں ہے جب اسٹیو بالمر نے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ وہ اگست میں کمپنی چھوڑ دیں گے ۔ یو ایس اے ٹوڈے نے مائیکرو سافٹ کے ایک سابق ملازم ری ڈیزائن انالسٹ راکی اگروال کے حوالہ سے بتایا کہ اگر آپ چیگ اگزیکیٹو آفیسر کے مائیکرو سافٹ کے ایک مسلمہ لیڈر کو چننا چاہتے ہیں تو وہ ستیہ نادیلا کے علاوہ اور کوئی نہیں ہوگا ۔ وہ سب سے بہترین دکھا ئی دیتے ہیں ۔ اگر ستیہ نادیلا کے بجائے اسٹیفن الوپ کا انتخاب کیا جاتا ہے تو میں حقیقت میں مایوس ہوجاؤں گا کیونکہ میں اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ نو کیا کے ساتھ کیا ہوا تھا ۔ ستیہ نادیلا اگر مائیکرو سافٹ کے چیگ اگزیکیٹو آفیسر بن جاتے ہیں تو ہندوستانیوں کے لئے یہ ایک اور بڑی کامیابی ہوگی کیونکہ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں میں ہندوستان کے شہری اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوار ہے ہیں ان میں پیپسی کو ، کی صدر نشین اور چیف اگزیکیٹو آفیسر اندرا نوئی ،ماسٹر کارڈ کے صدر نشین وچیف اگزیکیٹو آفیسر اجئے بنگا اور ڈیوش بینک کے کے کو ۔ سی ای او انشو جین شامل ہیں ۔
Hyderabad-born Satya Nadella likely to be named new Microsoft CEO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں