ملبورن
(پی ٹی آئی )
یہاں3ہندوستان نژاد افراد نے سماج میں غیر معمولی حصہ ادا کرنے کے عوض آسٹریلیا کا باوقار شہری اعزازحاصل کیا ۔ سدانندن نمبیر ،رادھے شام گپتا اور پرتیش چند رابند پادھیا ئے ۔یوم آسٹریلیا کے موقع پر یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ ان ایوارڈس کا آسٹر یلیا کے قومی دن 26جنوری کو اعلان کیا گیا تھا ۔ سدانندن کو جوکامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنا ئزیشن (سی ایس آئی آراو) کیلئے برسر خدمت ہیں ، آفیسر آف آرڈر آف آسٹریلیا (ایرو) کے ایوارڈ سے نوازاگیا ۔ یہ ایوارڈ سائنس میں غیر معمولی خدمات کیلئے دیا جانے والا دوسرا اعلی ترین اعزاز ہے ۔ گپتا نے جو وکٹوریہ سے تعلق رکھتے ہیں ، آرٹس کے میدان میں کلا سیکل ہندوستانی موسیقی کیلئے خدمات انجام دینے پر آرڈر آف آسٹریلیا کا میڈل حاصل کیا ۔ اپا دھیائے نے بھی آسٹریلیا میں بنگالی ونیپالی طبقات کیلئے سماجی خدمات کے عوض آرڈر آف آسٹریلیا کا میڈل حاصل کیا ۔ آسٹریلیائی ہائی کمشنر پیٹرک سکلنگ نے ان تینوں ہندوستانیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد نے یہاں غیر معمولی خدمات انجام دیں جنھیں تسلیم کرتے ہوئے اعزاز دیا گیا ۔
Australian government to honour 3 Indian-origin men
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں