لوک سبھا میں تلنگانہ بل پاس کر دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

لوک سبھا میں تلنگانہ بل پاس کر دیا گیا

telangana-bill-passed
18/فروری بروز منگل شام ساڑھے پانچ بجے لوک سبھا میں تلنگانہ بل منظور کر لیا گیا۔ اس دوران ایوان کی کاروائی کی براہ راست ٹی۔وی نشریات میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔
بل کی منظوری کے بعد وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے کہا کہ سیما آندھرا کو خصوصی پیکج فراہم کیا جائے گا۔
وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ "یہ جمہوریت کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے"۔ انہوں نے بدھ کے روز آندھرا پردیش کے بند کا اعلان کیا ہے۔
مارکسٹ کمیونسٹ پارٹی نے بھی پہلی دفعہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ پارٹی ارکان نے مطالبہ کیا کہ بل پر مباحث کے بغیر منظوری نہیں ہونی چاہیے۔

Telangana Bill passed in Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں