لوک سبھا انتخابات میں شازیہ علمی کا سونیا گاندھی سے مقابلے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

لوک سبھا انتخابات میں شازیہ علمی کا سونیا گاندھی سے مقابلے کا امکان

shazia-ilmi-sonia-gandhi
امیٹھی میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے خلاف کمار وشواش کو امیدوار بنانے کے اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی میں اب یہ خبر گرم ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف شاذیہ علمی کو کھڑا کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ہنوز اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پارٹی ترجمان دلیپ پانڈے نے واضح کیا کہ ابھی امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ شاذیہ علمی عام آدمی پارٹی کی قومی عاملہ کی رکن ہیں۔ انہوں نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔ بہت کم ووٹوں سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بتا یا جاتا ہے کہ شاذیہ علمی نے جنوبی دہلی یا فرخ آباد میں سلمان خورشید کا مقابلہ کرنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ عام آدمی پارٹی ، سونیا گاندھی اور نریندر مودی کے خلاف طاقتور امیدوار کھڑا کرنے پر غور کررہی ہے۔ اگر نریندری مودی گجرات کے باہر کسی بھی مقام پر کسی بھی حلقہ سے مقابلہ کرتے ہیں تو کہا جارہا ہے کہ کہ ارویند کجریوال ان کا مقابلہ کریں گے۔ سنجے سنگھ نے یہ بات بتائی۔

Lok Sabha polls: Shazia Ilmi might contest against Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں