Congress lok sabha list of 100 candidates almost ready
لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست تیار کرنے کانگریس کی سنٹرل کمٹی کا آج پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں تقریبا 100امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ البتہ موجودہ ارکان پارلیمنٹ کو پھر سے موقع دیا جائے یا نہیں اس مسئلہ پر فیصلہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے اختتام پر یعنی 21فروری کے بعد کیا جائے گا۔ پارٹی لیڈوں نے تاہم امیدواروں کے ناموں کا انکشاف کرنے سے گریز کیا ۔سنٹرل الیکشن کمیٹی میں صدر کانگریس سونیا گاندھی ، وزیر اعظم منموہن سنگھ اور راہول گاندھی کے علاوہ پارٹی کے اعلی قائدین شامل ہیں۔ جن ریاستوں میں اتحاد کے لیے حلیف جماعتوں سے بات چیت کے امکانات ہیں وہاں پر امیدواروں کے انتخاب کے مسئلہ کو ملتوی رکھا گیا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں