مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہونے پاکستانی طالبان کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہونے پاکستانی طالبان کا دعویٰ

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
پاکستانی طالبان نے دعوی کیا کہ وہ حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں ۔ طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اخباری نمائندوں سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طالبان لڑائی بندی کے سوال پر مختلف گروپوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد ہی فیصلہ کرلیا جائے گا ۔ طالبان کی جانب سے 23فوجیوں کو ہلاک کردینے کے بعد امن مذاکرات کو زبردست دھکا لگا ۔ پاکستانی طالبان کا دعوی ہے کہ انہوں نے \"مارے دستور \"طریقوں سے اس کے کار کنوں کو ہلاک کرنے کے انتقام میں فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم کی گئی سرکاری کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی ۔ سرکاری کمیٹی نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات ممکن نہیں ہیں ۔ سرکاری کمیٹی نے طالبان سے کہا کہ وہ مذاکرات کیلئے شرائط عائد نہ کرے ۔سرکاری کمیٹی نے وزیر اعظم سے کہا کہ 13روزہ مذاکرات کے دوران کی لوگوں کو دہشت گردی حملوں کانشانہ بناکر ہلاک کیا گیا ۔ 13فروری کو کراچی میں بس پر حملے سے قبل طالبان سے مذاکرات پر امن طریقے سے جاری تھے ۔ سرکاری مذاکراتی کمیٹی نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات بے فیض ہوں گے ۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ تمام گروپوں نے مذاکرات کی تائید کی ہے ۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ حوالات کی ہلاکتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔ جس سے اشتعال انگیزی بڑھ گئی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو حوالات میں ہلاکتوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔ اس دوران طالبان کی نامزد کمیٹی کے رابط کا ر جمعیتہ العماء سے اسلام کے مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ طالبان مذاکرات کے تعطل کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ سرکاری کمیٹی کو سخت رویہ ترک کردینا چاہئیے ۔
Serious about peace talks with Govt: Pakistani Taliban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں