شرعی احکام کے دائرہ میں تفریح کے لیے ملیشیا بہترین ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

شرعی احکام کے دائرہ میں تفریح کے لیے ملیشیا بہترین ملک

کولا لمپور
( یو این آئی)
اگر آپ مسلمان ہیں اور ہر کام میں شرعی احکامات کو ملحوظ رکھتے ہیں اور اپنی چھٹیاں بھی حلا ل طریقے پر، گذارنے کی خواہش مند ہیں تو ملائیشیا آپ کے لئے سب سے بہترین ملک ہے۔ یہ دعوی مسلمانوں کو سفری خدمات کا جائزہ لینے والی تنظیم کرسینیٹ ریٹنگ نے تازہ ترین سروے کی بنیاد پر کیا ہے۔ تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلم سیاحوں کی ضرورتوں کی تکمیل نیز حلا ل ریستورنٹس کی موجودگی کے لحاظ سے ملائیشیا سب سے بہترین ملک ہے جب کہ جاپان نے مسلم سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لحاظ سے سب سے زیادہ پیشرفت دکھائی ہے۔ سروے میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ یہ ممالک مسلم سیاحوں کی ضرورتوں کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔ ان میں حلال طریقے سے ذبح کئے گئے جانوروں کے گوشت، ہوٹل کے کمروں، ہوائی اڈون اور شاپنگ مالس میں نماز ادا کرنے کے لئے اطمینان بخش انتظامات وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ کرسینٹ ریٹنگ کے اس پیمانہ کے مطابق ملائشیا کے بعد متحدہ عرب امارات، ترکی، انڈو نیشیا اور سعودی عرب کا نمبر ہے۔ کرسینٹ ریٹنگ کے چیف اگزیکیٹیو فضل بہاد ر دین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں میں گھومنے پھرنے اور سیاحت کے بڑھتے ہوئے شوق سے فائدہ اٹھانے کے لئے بہت ساری سیاحتی مقامات پر مسلمانوں کی ضروریات کے مد نظر کئی طرح کی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ملائشیا کی وزرات سیاحت ملک میں اس صنعت سے وابستہ افراد کو مسلسل اس بات کی تربیت دیتی رہتی ہے کہ وہ مسلم سیاحوں کا کس طرح خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اب ملائشیا میں ہوٹلوں میں ایسے باورچی خانوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، جنہیں حلال کی سند حاصل ہے، مسلم سیاحوں کی مخصوص ضروریات کا خیال رکھنے والے ہوٹلوں کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہورہا ہے۔ ایک ہوٹل نے تو پرائیویسی کے مدنظر مرد اور خواتین کے جم اور سوئمنگ پلوں کے استعمال کیلئے الگ الگ اوقات بھی مقرر کر دیئے ہیں۔ مسٹر بہادر دین نے کہ اکہ گذشتہ برس ملم سیاحتی مارکٹ 140بلین ڈالر کا تھا جو مجموعی عالمی ساحت کا تقریبا 13فیصد ہے جب کہ 2020ء تک اس میں اضافہ ہوکر 200ارب ڈالر تک پہنچ جانے کی امید ہے۔ سروے کے مطابق مسلم سیاحوں کی ضروریات کی تکمیل کے لحاظ سے چوٹی کے 10ملکوں کی فہرست اس طرح ہے،ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، ترکی، انڈونیشیا، سعودی عرب ، سنگا پور، مراقش، اردن، قطر اور تیونس ۔ اٹلی، بیلجیئم، آئر لینڈ اور میکسیکو اس فہرست میں سب سے نیچے ہیں کیونکہ انہوں نے مسلم سیا حوں کی ضروریات پر اپنی توجہ کھبی مرکوز نہیں کی ہے جب کہ چوٹی کے 10ممالک میں سنگاپور واحد غیر مسلم ملک ہے ۔،بہادر دین کے مطابق پاکی طہارت اور صفائی کے لحاظ سے سنگاپور کے ہوٹل میں تو بعض اسلامی ملکوں کو بھی مات دیتے ہیں۔ سروے کے مطابق جاپان مسلم سیاحوں کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لئے کافی کوشش کررہا ہے ، جس کے نتیجے میں وہ گذشتہ برس کے مقابلے اس سال 10مقام اوپر آگیا ہے۔ 60ممالک میں گذشتہ برس وہ 50ویں مقام پر پہونچ گیا ہے۔
Malaysia tops survey of halal holidays for Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں