کھٹمنڈو
(پی ٹی آئی )
نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوائر لا نے آج کہا کہ ان کی حکومت تمام سیاسی پارٹیوں کے اتفاق سے اندرون ایک سال نئے دستور کا اعلان کردے گی ۔ حکومت ایک ایسا ساز گار ماحول تیار کرنے کے عہد کی پابند ہے جس کے تحت تمام سیاسی پارٹیوں کے اتفاق سے ایک نئے دستور کااعلان ممکن ہوجائے گا ۔ حکومت اندرون ایک نئے سال دستور کا اعلان کردے گی ۔ سشیل کوئر الا نے کہا کہ نیپالی عوام کیلئے ایک وفاتی جمہوری دستور کیلئے سیاسی پارٹیوں میں اتفاق پیدا کیا جائے گا ۔ یوم جمہوریت کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے سشیل کوئیرالا نے دستور ساز اسمبلی کے اندر اور باہر ایسے دستور پر اتفاق رائے حاصل کیا جائے گا ۔ نومبر میں دوسری دستور ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد نیپالی کانگریس نے حکومت بنائی ۔ نئی حکومت نے اتفاق رائے سے نیا دستور بنانے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی ہے ۔ سشیل کوئیر الا نے کہا کہ سیول حقوق ، جمہوری اقدار اور باہمی اعتماد نئے دستور کا خاصہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیپال مختلف مذاہب ،مختلف زبانوں اور مختلف نسلی گروپوں کا گہوارہ ہے ۔ ان تمام گروپوں کو جمہوری اصولوں کے ذریعہ متحد کیا جاسکتا ہے ۔ سشیل کوئیر الا سب سے بڑی پارٹی نیپالی کانگریس کے صدر ہیں ۔ وہ 11فروری601رکنی پارلیمنٹ میں 405تائیدی ووٹوں سے وزیر اعظم منتخب ہوئے ۔ اس طرح کئی مہینوں سے جاری نیپال کا سیاسی تعطل ختم ہوگیا ۔ چھ دہوں سے جمہوریت کیلئے مہم میں کئی نشیب وفراز آئے ۔ نیپالی عوام کی قربانیوں سے جمہوری نظام حاصل ہوا ۔ نیپالی عوام کو ماضی میں کچل دیا گیا لیکن بالآخر جمہوری نظام حاصل کیا گیا ۔ معاشی ترقی اور ترقیات کے ذریعہ غربت اور بے روز گار ی کا خاتمہ کردیا جائے تو جمہوری اقدار کو استحکام ملے گا ۔ وزیر اعظم کوئیرالا نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے تعاون کریں۔ وزیراعظم کوئیرالا اپنی دو رکنی کابینہ میں ہنوز توسیع نہ کرسکے ۔ وزارت داخلہ کا قلمدان نہ دینے پر کلیدی حلیف پارٹی سی پی این ۔ یا ایم ایل نے کابینہ میں شامل ہونے والے ارکان کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ۔ حلیف پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیا جائے ۔ نیپال میں طویل جودجہد کے بعد جمہوری نظام حاصل کیا گیا ۔ جمہوریت حاصل کرنے کے دن پر یوم جمہوریت منایا جاتا ہے ۔ نیپال 2008میں جمہوری ملک بن گیا ۔ اس طرح 240سالہ شاہی کا دورختم ہوگیا ۔
Nepal's Prime Minister Sushil Koirala pledges to deliver constitution within a year
2014-02-20
تاریخ اشاعت : 2014-02-20
زمرہ
sub-continent
اندرون ایک سال نیپال کے لیے نئے دستور کا اعلان - وزیر اعظم
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں