ذرائع نے بتایا کہ دکانیں ، تجارتی اور تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ آر ٹی سی بسیں سڑکوں سے غائب رہیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے تلنگانہ بل کی لوک سبھا میں منظوری کو جمہوریت پر داغ قرار دیتے ہوئے بند کی اپیل کی تھی۔ دونوں جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے ریاست کی تقسیم کے خلاف سیما آندھرا کے اضلاع میں بیشتر مقامات پر بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا اور ریالیاں نکالتے ہوئے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ کئی مقامات پر مرکزی حکومت اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔ کئی مقامات سمیت سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور قومی شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا۔ صبح سے ہی دونوں جماعتوں کے قائدین علیحدہ علیحدہ طور پر بس اڈوں پر پہنچے اور احتجاج کرتے ہوئے بسوں کو اڈے سے باہر جانے سے روک دیا۔
وجئےواڑہ ، گنٹور ، وشاکھا پٹنم ، اونگول ، سریکاکلم ، کاکیناڈا ، راجمندری ، نیلور ، تروپتی ، کڑپہ ، اننت پور ، کرنول اور سیما آندھرا کے دیگر ٹاؤن میں مکمل بند رہا۔ دریں اثنا سیما آندھرا کی مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں نے بند کے پیش نظر امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔
T Bill passage: Seemandhra shuts down in protest
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں