پاکستانی شہریوں کو دولت کے لیے امریکہ کے حوالے کیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

پاکستانی شہریوں کو دولت کے لیے امریکہ کے حوالے کیا گیا

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کی کتاب کے چند اقتسا بات حاصل کرنے ان کی کتاب طلب کی ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ کتاب اس لئے ضروری ہے کہ اس میں مشرف نے کہا تھا کہ دولت حاصل کرنے چند پاکستانی شہریوں کو امریکہ کے حوالے کیا گیا ۔ مشرف نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو دولت حاصل کرنے بیرونی ممالک کے حوالے کیا گیا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سینکڑوں لاپتہ پاکستانی شہریوں کے سلسلے میں تحقیقات کیلئے مشرف کی کتاب کی ضرورت ہے ۔ مشرف نے \"لائن آف فائر\"نامی کتاب کے پہلے ایڈیشن میں لکھا تھا کہ چند پاکستانیوں کو بیرونی طاقتوں سے پیسہ اور دولت حاصل کرنے حوالے کیا گیا ۔ اس طرح اس کتاب کے حوالے سے سینکڑوں لاپتہ پاکستانیوں کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی ۔ مشرف نے جب یہ کتاب تحریر کی اس وقت وہ پاکستانی آرمی چیف تھے ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ نے مشرف کی کتاب طلب کی اور کہا کہ سینکڑوں لاپتہ پاکستانیوں کے بارے میں تحقیقات کیلئے اس کتاب کی ضرورت ہے ۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکر سے کہاکہ مشرف کی کتاب کے متعلقہ اقتباسات پیش کریں تاکہ کتاب کے پہلے اور دوسرے ایدیشن کا تقابل کرتے ہوئے لاپتہ پاکستانیوں کے بارے میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکے ۔جسٹس جواد خواجہ نے کل لاپتہ پاکستانیوں کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ۔ اگر کتاب کے حوالے سے یہ ثابت ہوجائے کہ دولت کیلئے پاکستانی شہریوں کو بیرونی حکومتوں کے حوالے کیا گیا تو یہ بات مشرف کیلئے سنگین نتائج کا باعث ہوگی ۔ ایک سینئر قانو ن عہدیدار کے حوالے سے روز نامہ \"ٹریبیون\"نے یہ بات کہی۔ انسانی حقوق تنظیموں نے الزام لگایا کہ امریکہ پر 9/11کے حملے کے بعد سے پاکستان کے 4000سے زائد شہری لاپتہ ہوگئے ۔ انسانی حقوق تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی شہریوں کو بیرونی ممالک کو حوالے کرنے کی پاداش میں مشرف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
SC seeks excerpts from Musharraf's book in missing person case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں