سابق وزیر صحت کو بچانے کی جموں و کشمیر حکومت کی کوشش - پی ڈی پی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

سابق وزیر صحت کو بچانے کی جموں و کشمیر حکومت کی کوشش - پی ڈی پی کا الزام

جموں وکشمیرقانون سازاسمبلی میںآج ایک بدنمامنظردیکھنے میں آیاجب اپوزیشن پی ڈی پی کے رکن اسمبلی نے مارشل کوتھپڑرسیدکردیا۔پی ڈی پی ارکان اسمبلی نے آج یہ الزام عائد کرتے ہوئے اسمبلی میں ہنگامہ کھڑاکردیاتھا کہ ریاستی حکومت جنسی استحصال کے ملزم سابق وزیرکوبچانے کی کوشش کررہی ہے جن کے خلاف سرینگرمیں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔پی ڈی پی ارکان اسمبلی نے بھی الزام عائد کیاکہ حکام نے سابق وزیرکے خلاف کیس کے تحقیقاتی عہدیدارکوبھی تبدیل کردیاہے تاکہ اس بات کویقینی بنایاجاسکے کہ ملزمین کی سہولت کے لیے تحقیقات میں مداخلت کویقینی بنایاجاسکے۔اسپیکرمبارک گل نے اسمبلی کے مارشلس کوحکم دیاکہ وہ پی ڈی پی کے رکن اسمبلی سیدبشیراحمدکوجونعرے بازی کررہے تھے،ایوان سے باہرنکال دیں۔بشیراحمدکشمیرکے راج پورہ حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔جب مارشلس بشیرکوباہرنکال رہے تھے توانھوں نے ایک مارشل کوتھپڑرسیدکردیا۔پی ڈی پی ارکان اسمبلی نے شہرمیں کشمیری پنڈتوں کے کیمپ میں راشن کی عدم دستیابی کامسئلہ بھی اٹھایا۔اپوزیشن بی جے پی نے1947اور1965کی ہند۔پاک جنگوں کے دوران پاکستان سے جموں منتقل ہونے والے پناہ گزینوں کی مستقل بازآبادکاری کامسئلہ بھی اٹھایا۔بعدازاں پی ڈی پی اوربی جے پی ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے بازے کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

PDP alleges J&K govt protecting ex-minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں