کیرالا میں برسر اقتدار یو ڈی ایف اتحاد میں بحران - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-26

کیرالا میں برسر اقتدار یو ڈی ایف اتحاد میں بحران

لوک سبھاانتخابات سے قبل کیرالامیں برسراقتدارکانگریس کی زیرقیادت یوڈی ایف میں ایک بحران پیداہورہاہے جب کہ اہم حلیف کیرالاکانگریس۔منی ایڈوکی نشست کیلئے دباؤڈال رہاہے جو2009ء میں کانگریس نے جیتی تھی۔حالانکہ مرکزی وزیرآبی وسائل پی جے جوزف کے وفادارکے سی ایم گروپ کی جانب سے دوسری نشست کے لیے زوروشورسے مطالبہ کیاجارہاہے جس کوابتداء میں کانگریس کی قیادت کی جانب سے چائے کی پیالی میں طوفان کے طورپرمستردکردیاگیاتھا۔اس مسئلہ نے سنگین رخ اختیارکرناشروع کردیاہے جبکہ یوڈی ایف اتحادمیں ایل ڈی ایف کے غیرمطمئن عناصرکومثبت اشارے مل رہے ہیں اگروہ جزوی طورپریاپوری طرح یوڈی ایف سے ناطہ توڑلیں توہم یقینی طورپراس مثبت تبدیلی پرردعمل کااظہارکریں گے۔سی پی آئی ایم ذرائع نے یہ بات کہی۔ایک بیباکانہ موقف اختیارکرتے ہوئے کانگریس قائدین نے تاہم اس اعتمادکااظہارکیاہے کہ اس مسئلہ کوایڈوکی نشست کی قربانی دئیے بغیردوستانہ طورپرحل کرلیاجائے گا۔اس مسئلہ کے ایک سنگین ہونے کے امکان کومستردکرتے ہوئے جوایک کم اکثریت پران کی وزارت کی بقاء کے استحکام پراثراندازہوسکتی ہے چیف منسٹراومن چنڈی نے کہاکہ تمام مسائل جلدہی حل ہوجائیں گے اوریوڈی ایف متحدہ طورپرانتخابات کامقابلہ کرے گی۔2009ء میں ایڈوکی نشست پرایک متاثرکن فرق سے کیرالاکانگریس کے فرانسس جارج کوشکست دیتے ہوئے کانگریس کے پی ٹی تھامس نے جیتی تھی۔اس مسئلہ کے سنگین ہونے کے امکان کومستردکرتے ہوئے جوایک کم اکثریت پران کی وزارت کی بقاء کے استحکام پراثراندازہوسکتی ہے۔

Ruling UDF in Kerala faces crisis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں