رام ولاس پاسوان کا بی جے پی سے اتحاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

رام ولاس پاسوان کا بی جے پی سے اتحاد

لوک جن شکتی پارٹی کے صدررام ولاس پاسوان نے جوتمام سیاسی زندگی میں سیکولزازم کے علمبرداررہے
ہیں،اچانک اپناموقف حیرت انگیزطورپرتبدیل کرتے ہوئے بی جے پی سے اتحادکافیصلہ کیاہے۔دونوں جماعتوں کے درمیان اتحادکارسمی اعلان بہت جلدکیاجائے گا۔ان کی پارٹی کے ایک سینئرلیڈرسورج بھان سنگھ نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کوبتایاکہ بی جے پی اورایل جے پی کے درمیان اتحادکوقطعیت دے دی گئی ہے،تاہم پارٹی کے جنرل سکریٹری عبدالخالق نے پی ٹی آئی کوبتایاکہ ابھی قطعی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔ایل جے پی کے پارلیمانی بورڈکوہی قطعی فیصلہ کااختیارحاصل ہے۔واضح رہے کہ گجرات فسادات2002کے بعداحتجاج ڈی اے سے علیحدگی اختیارکرلی۔رام ولاس پاسوان بہت جلدراج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ایل جے پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم پربات چیت میں سست رفتاری پرناراضگی کااظہارکیاہے۔

LS polls: Ram Vilas Paswan's LJP to tie up with BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں