کالے دھن پر کجریوال کا نریندر مودی کو چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

کالے دھن پر کجریوال کا نریندر مودی کو چیلنج

عام آدمی پارٹی (اے اے پی ) لوک سبھا کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا اور اس کے قائد اروند کجریوال نے نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے صنعت کار دوستوں کا کا لا دھن جسے مبینہ طور پر بیرون ملک رکھا گیا ہے وزیر اعظم بننے کی صورت میں اسے واپس لانے کا وعدہ کرتے ہوئے اپنی ہمت اورجرات کا مظاہرہ کریں ۔ مودی اور راہول گاندھی دونوں کو کرپشن کے مسئلہ پر نشاند تنقید بناتے اور سرکردہ صنعتکاروں کی پاسداری کا ان کی پورٹیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کجریوال نے یہ کجریوال نے یہ الزام بھی لگایا کہ مودی یا گاندھی کسی کی بھی حکومت ہوا سے سرکردہ ومتمول تاجر مکیش امبانی ہی چلائیں گے ۔ کجریوال نے ہنکار ریالی میں جس میں عوام نے کثرت سے شرکت کی اپنی آبائی ریاست ہریانہ س مہم کا آغاز کیا ۔ چیف منسٹر دہلی کی حیثیت سے 14فروری کو مستعفی ہونے کے بعد ان کی یہ اپنی پہلی ریالی تھی ۔ اے اے پی تقریبا 300لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنی 49یومی معیاد کے دوران کجریوال نے مکیش امبانی اور وزیر تیل این ویرموئیلی ودیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان پر گیس کی قیمتوں میں حسب منشاء تبدیلی کا الزام عائد کیا ۔ امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز نے اس الزام کی تردید کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ قدرتی گیس کی قیمتوں کے تعین کے مسئلہ پر مودی اور راہول دونوں کا انہوں مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ مودی نے یہ کہا تھا کہ اگر وہ منتخب ہوجائیں اور قتدار حاصل کرلیں تو بیرون ملک ڈپازٹ کردہ سیاہ دھن کو واپس لانے کی ممکنہ کوشش کریں گے ۔

AAP kickstarts LS campaign, Arvind Kejriwal challenges Narendra Modi on black money issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں