ہندوستان کی زرعی شعبہ میں نمایاں ترقی ۔ چاول برآمدگی کا پہلا بڑا ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

ہندوستان کی زرعی شعبہ میں نمایاں ترقی ۔ چاول برآمدگی کا پہلا بڑا ملک

Krishi-Vasant-agriculture-exposition-inaugural-ceremony
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج وزارت زراعت میں ان کی دو سالہ معیاد کے دوران ملک کے زرعی شعبہ کی جانب سے دیکھی گئی۔ شاندار ترقی کے لئے مرکزی وزیر شرد پوار کی ستائش کی۔ ان دس برسوں میں ہم نے مختلف فصلوں کی پیداوار میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ مکرجی نے پانچ روزہ قومی زرعی نمائش کریشی وسنت 2014ء کے افتتاح کے موقع پر یہاں یہ بات کہی۔ جس میں پوار نے بھی شرکت کی۔ مکرجی نے مزید کہاکہ پوار نے جو گذشتہ 10 برسوں سے مرکزی وزیر زراعت ہیں زرعی شعبہ کو ایک نئی سمت دی ہے۔ گورنر مہاراشٹرا شنکرا نارائنن نے تقریب کی صدارت کی جبکہ چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان اس موقع پر موجود تھے۔ اس دوران اپنے ریمارکس پر صدرجمہوریہ نے صنعتوں سے اپیل کی کہ جدید ٹکنالوجی کے استعمال کے توسط سے زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں کے ساتھ ہاتھ ملائیں۔ صدرجمہوریہ نے کہاکہ ہندوستان غذائی اجناس کیلئے اب بیرونی ممالک پر انحصار نہیں کررہا ہے۔ اس کے بجائے ملک زراعت میں خود مکتفی ہونے کے بعد اس کی زرعی پیداوار کو برامد کرنے کے موقف کا حامل ہوچکا ہے۔ مکرجی نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ صنعت اور زراعت کو زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے اختراعی ٹکنالوجیز سے استفادہ کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ یکجا ہوجائیں۔ صدر نے کہاکہ ہندوستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ ملک دالوں کی برآمد میں بھی پیچھے نہیں ہے۔ مرکزی وزیر فینانس کے طورپر اپنی معیاد کا تذکرہ کرتے ہوئے مکرجی نے کہا کہ انہوں نے ملک کے مشرقی حصہ میں چاول کی کاشت کو آگے بڑھایا تھا۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس نے اب منافع دینا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی چاول کی پیداوار کا 51فیصد اب مغربی بنگال، آسام، جھارکھنڈ، بہار اور مشرقی اترپردیش جیسی مشرقی ریاستوں سے آرہا ہے۔ حکومت نے زرعی شعبہ کی مدد کیلئے فصل کے مطالعہ، فصل کریڈیٹ اور جدید ٹکنالوجی کے بشمول سلسلہ وار اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے کسانوں میں مجموعی طورپر 7لاکھ کروڑ روپئے کے قرض کے قرض تقسیم کئے ہیں۔ یوپی اے کی فوڈ سکیورٹی اسکیم کی ستائش کرتے ہوئے مکرجی نے کہاکہ حالانکہ چند افراد کو یہ خدشات لاحق ہیں کہ غذائی اجناس کی دستیابی میں قلت کا سامنا ہوسکتا ہے ملک میں ضروریات کی تکمیل کیلئے خاطرخواہ پیداوار ہوئی ہے۔ انہوں نے زبردست فصلوں کی پیداوار کیلئے کسانوں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے وقتوں میں بھی ایسا ہی کریں گے۔

Pawar gave "a new direction" to agriculture, says Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں