جرمن اتحادی حکومت کے بحران کو حل کرنے انجیلا مرکل کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

جرمن اتحادی حکومت کے بحران کو حل کرنے انجیلا مرکل کی کوشش

برلن
(پی ٹی آئی )
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ان کی دوماہ قدیم حکومت میں بہتر ہوئے بحران کو حل کرنے کے لئے اتحادی شرکاء کے قائدین کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا ۔ یہ بحران ہندوستانی نژاد سابق قانون ساز کے خلاف ایک چایملڈ پورنو گرافی کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد پیدا ہوا تھا ۔ مرکل نے وزیر اغذ یہ وزراعت ہنس پیٹر فر یڈرش کے استعفی کے بعد اتحاد میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں بوارین کرسچن سوشیل یونین کے صدر نشین ہورسٹ شیہو فراور سنٹر لیفٹ سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی کے صدر نشین سگمر گیا بریل کے ساتھ کل تقریبا 3گھنٹے تک اجلاس منعقد کیا ۔ فریڈرش نے ان شبہات پر کہ انہوں نے سباسٹین ایڈاتھی کے خلاف تحقیقات کے تعلق سے خفیہ اطلاع کا افشا کیا تھا ،گزشتہ ہفتہ مستعفی ہوگئے تھے جبکہ وہ زیر داخلہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ایڈاتھی ،کیرالا سے تعلق رکھنے والے ایک تاریک وطن کا فرزند ہے جس نے کسی غلط کام کی تردید کی ہے لیکن پارلیمنٹ سے علحدہ ہوگیا تھا ۔ ان قائدین نے کسی بیان کے بغیر اجلاس کو ختم کردیا ۔ ہانوور میں ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے جو تحقیقات منعقد کر رہاہے ،کہا کہ ایڈاتھی کے مکانات اور دفاتر پر ان کے دھاوے میں صرف چھوٹا سا ثبوت ہاتھ لگا جو ایڈاتھی کے خلاف ایک مجرمانہ مقدمہ سے متعلق ہے اور ان کا ایقان ہے کہ وہ دھاوؤں کے تعلق سے پیشگی اطلاع حاصل کی تھی ۔ ایڈاتھی اگست تک ایس پی ڈی کے داخلی امور کے ترجمان تھے اور پارٹی کے منیجنگ بورڈ کے ایک رکن تھے ۔ انھوں نے غیر متوقع طور پر 7فروری کو پارلیمنٹ کے ایوان زیرس میں بنڈس ٹیاگ کی اپنی نشست چھوڑدی ۔ وہ تحقیقاتی عہدیدار کے دفتر کی جانب سے اس کی تحقیقات شروع ہونے سے چند روز قبل مستعفی ہوگئے تھے ۔ کل کے اجلاس سے قبل مرکل نے ایڈاتھی کے بشمول چائلڈ پورنو گرافی معاملہ کی ایک جامع وضاحت کی اپیل کی تھی ۔
Germany's Merkel to meet coalition leaders Tuesday as crisis looms

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں