اسلام آباد
( پی ٹی آئی)
پاکستانی فوج نے آج طالبان کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا کہ خواتین اور بچے سیکوریٹی فورسس کی تحویل میں ہیں۔ فوج نے ممنوعہ گروپ کی جانب سے اس کو ایک پرو پگنڈہ قرار دیا ہے۔ فوج کے میڈیا ونگ نے خواتین اور بچوں کے سیکوریٹی فورسس کی تحویل میں ہونے کے تعلق سے تحریک طالبان پاکستان کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔ فوج کے اعلی ترجمان میجر جنرل عاصم باوجہ نے کہا کہ ایک بھی خاتون یا بچہ سیکوریٹی فورسیس کی تحویل میں نہیں ہے۔ در حقیقت خواتین اور بچوں کو کھبی گرفتار نہیں کیا گیا۔ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اس بے بنیاد الزام کو حقیقی مسئلہ سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے محض ایک پرو پگینڈہ قرار دیا ہے۔ پاکستانی فوج کے اس وضاحتی بیان کے حوالے سے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے تا حال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
No woman or child taken into custody, says Pakistan military
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں