اٹلی کے نوجوان وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-23

اٹلی کے نوجوان وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کی حلف برداری

روم
( اے ایف پی )
اٹلی کے سب سے کم عمر وزیر اعظم ماتیوریزی اور ان کی کابینہ نے آج عہدہ کا حلف لیا۔ ملک کے عوام اور سیاستداں اس بات پر شک و شبہ کا اظہار کر رہے ہیں کہ ناتجربہ کار نئے چہرے ملک کو درپیش چیلنجز سے مقابلہ کے اہل ثابت ہوسکیں گے کے ان کی سیاسی نا تجربہ کاری سب پر عیاں ہے۔ فلورنس کے ساتھ سابق میئر اپنی اہلیہ اور 3بچوں کے ساتھ اٹلی کے صدارتی محل میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے۔ صدر جیار گیو نپولیتا نے ان کی کابینہ کو حلف دلا یا اور وہ ایک ایک وزیر کو حلف لیتے دیکھ کر مسکراتے رہے۔ مرکزی بائیں باز و قائد حکومت کی باگ ڈور ایسے حالات میں سنبھال رہے ہیں کہ دینا کی تیسری بڑی معیشت عالمی کساد بازاری سے ہنوز متاثر ہے اور اطالوی عوام میں مایوسی کی لہر عام ہے۔ سابق حکومت اپنے سیاسی وعدوں میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ سیاسی تجزیہ نگار میر بوکلا بریسی نے کہا کہ رینزی نئے چہروں ، جدت اور توانائی پر اپنی حکومت کا انحصار دکھ رہے ہیں۔ تاہم اٹلی میں مابعد جنگ بدترین معاشی بحران سے مقابلہ میں ان کی کامیابی پر شک وشبہ ظاہر کرنے کے سوا کچھ زیادہ اصلاحات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
Italy's youngest-ever PM Renzi sworn in

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں